منگل, اگست 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دنیا بھر میں مقبول جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-22
in عالمی خبریں
A A
دنیا بھر میں مقبول جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایرانی فوج کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کیلئے بحری دفاعی اتحاد قائم کر لیا

دنیا بھر میں مقبول جج فرینک کیپریو طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پراویڈنس کی میونسپل کورٹ کے سابق جج فرینک کیپریو، جو اپنی شفقت، ہمدردی اور نرم مزاج فیصلوں کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہوئے، طویل علالت کے بعد بدھ کی شب 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جج کیپریو ’کاٹ اِن پراویڈنس‘ کے نام سے شو کے میزبان بھی تھے، ہلکے پھلکے انداز میں لوگوں سے بات چیت اور اُن کی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کی وجہ سے اس شو کو دنیا بھر میں شہرت ملی، اس شو کی وائرل ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ایک ارب سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔
سی این این کے مطابق کیپریو اپنی عدالت کو ایک ایسی جگہ قرار دیتے تھے جہاں لوگوں اور مقدمات کو شفقت اور ہمدردی کے ساتھ سنا جاتا تھا۔
ان کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا گیا کہ جج کیپریو نے عدالت اور اس سے باہر لاکھوں افراد کی زندگیاں متاثر کیں، اُن کی گرمجوشی، مزاح اور مہربانی ہر اُس شخص کے دل میں نقش ہو گئی جو ان سے واقف ہوا۔
پوسٹ کے مطابق اُن کی یاد میں ہمیں بھی چاہیے کہ دنیا کو ہمدردی سے تھوڑا سا زیادہ بھرپور بنائیں، بالکل ویسا ہی جیسے وہ ہر روز ہمدردی کا مظاہرہ کرتے تھے۔
یوٹیوب پر شیئر کیے گئے کلپس میں اکثر دیکھا گیا کہ کیپریو اپنی عدالت میں آنے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے تھے۔
انہوں نے اپنی شہرت کو عدالتی نظام میں عدم مساوات جیسے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا۔
2019 میں جب ان کی ایک پاکستانی طالبعلم سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی تو انہوں نے کئی لوگوں کے دل جیت لیے، کیپریو نے احمد سلمان نامی امیگرنٹ طالبعلم کے تین پارکنگ ٹکٹس معاف کر دیے تھے۔
ایک ویڈیو بیان میں جج کیپریو کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد کو دو سال قبل لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپ سب کی محبت اور سپورٹ تھی جس نے ان کے حوصلے بلند کیے اور ان کے دل کو تقویت دی کہ وہ اپنی بیماری سے ایک سال اور چھ ماہ زیادہ زندہ رہ سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان آج بھی خلا سے سارے جہاں سے اچھا دکھتا ہے : شوبھانشو شکلا

Next Post

مصر نے غزہ کیلئے امدادی سامان سے لدے 1288ٹرک بھیجے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایرانی فوج کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

2026-08-01
بے دخل کرنے کے اسرائیلی بیانات ناقابل قبول ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:سعودی عرب
عالمی خبریں

سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کیلئے بحری دفاعی اتحاد قائم کر لیا

2026-08-01
اسرائیل کا غزہ شہر پر۴۰فیصد قبضے کا دعویٰ
عالمی خبریں

غزہ میں فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے بجائے ٹیکنوکریٹ حکومت پر غور جاری ہے: امریکی حکام

2026-08-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایرانی حملوں میں کسی ایف 35 یا دیگر طیارے کو نقصان نہیں پہنچا: امریکہ

2026-08-01
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے : غزّہ حکومت
عالمی خبریں

کیا اسرائیل میں نیتن یاہو کا ٹرمپ کارڈ اپنی اہمیت کھو رہا ہے؟

2026-07-30
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
عالمی خبریں

جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ

2026-07-30
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ میں شوہر نے بیوی سمیت 6 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

2026-07-30
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے : غزّہ حکومت
عالمی خبریں

نیتن یاہو ٹرمپ کو ایران کے ’پک ایکس ماؤنٹین‘ جوہری مرکز کی انٹیلی جنس فراہم کریں گے: امریکی اخبار

2026-07-29
Next Post
مصر نے غزہ کیلئے امدادی سامان سے لدے 1288ٹرک بھیجے

مصر نے غزہ کیلئے امدادی سامان سے لدے 1288ٹرک بھیجے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.