جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-19
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

سچ تو یہ ہے کہ کسی نے سچ ہی کہا ہے… یہ سچ کہا ہے کہ نئی بات ۹ دن سے زیادہ نئی نہیں رہتی ہے… یہ باسی ہو جاتی ہے اورلوگ بھی اسے بھول جاتے ہیں… اچانک سے نہیں ‘ بلکہ آہستہ آہستہ بھول جاتے ہیں … کشمیر میں گلے سڑے گوشت کے بر آمد ہونے کی بات کو کیا ۹ دن ہو گئے ہیں… ہم نہیں جانتے ہیں… اگر ہو گئے ہیں تو پھر لوگوں نے اس بات کو بھولنا شروع کردیا ہو گا … اگر نہیں تو ۹ دنوں کے بعد ایسا ہی ہو گا اور… اور سو فیصد ہو گا۔ اب تک ہم اس معاملے کے حوالے سے کچھ زیادہ نہیں جانتے ہیں… اور اس لئے نہیں جانتے ہیں کیوں کہ حکومت ’ملوثین کو بخشا نہیںجائیگا ‘ سے آگے بڑھ نہیں پائی ہے… بالکل بھی نہیں بڑھ گئی ہے … اس لئے لوگ بھی کچھ زیادہ نہیں جانتے ہیں… یہ نہیں جانتے ہیں کہ اس سب کے پیچھے اصل میں کس کا ہاتھ تھا اور… اور کیا حکومت کے لمبے ہاتھ اُس ہاتھ تک پہنچ گئے ہیں… پہنچ پائے ہیں یا نہیں… لوگ یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے … کشمیریوں کو کباب اور گوشتابا کے نام پر گلا سڑا ‘ حرام اور نجس جانواروں کا گوشت نہ کھلایا جائے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے… ہمیشہ ہمیشہ یقینی بنانے کیلئے حکومت کیا اقدامات کررہی ہے… اس بارے میں بھی کوئی بات اور واضح تصویر سامنے نہیں آئی ہے… سامنے نہیں لائی گئی ہے… ایسا لگتا ہے کہ لوگ اس بات کو بھول گئے ہیں یا نہیں لیکن… لیکن حکومت ضرور بھول گئی ہے… اور اس لئے بھول گئی ہے کہ… کہ وہ اسے یاد رکھنا نہیں چاہتی ہے … اور یہ بھی سچ ہے کہ یاد رکھ کے وہ کیا اس کا آچار ڈالے گی… اس کے پاس اور بھی بہت کام کرنے کو ہیں… اور حکومت اور اس کے وزراء ان کاموں میںلگے ہو ئے ہیں… یہ وہ کام ہیں جن کے بارے میں لون صاحب… سجاد لون صاحب کچھ کہنا چاہتے ہیں… لیکن کچھ کہہ نہیں رہے ہیں البتہ نہ کہتے ہو ئے بھی بہت کچھ کہہ رہے ہیں… لیکن صاحب ہم کچھ نہیں کہہ رہے ہیں کہ… کہ اگر ہم کچھ کہیں گے تو … تو یہ چھوٹا منہ بڑی بات ہو جائیگی… اور فی الحال ہم ایسی ویسی کوئی بات … بڑی بات نہیں کرنا چاہتے ہیں… سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ اس معاملے کواسی طرح دفن نہ کیجئے جس طرح گلے سڑے گوشت کو دفن کیا گیا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایمس اونتی پورہ میں ایم بی بی ایس کورسز اگلے سال جولائی سے شروع ہونے کا امکان

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی:کیا دستخطی مہم صحیح فیصلہ ہے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

ریاستی درجے کی بحالی:کیا دستخطی مہم صحیح فیصلہ ہے؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.