جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع کشتواڑ کے چاشوتی گائوں میں بادل پھٹنے کے واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فوری امداد کے طور پر ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا۔
عمر عبداللہ نے ہفتے کو ضلع کشتواڑ کے بادل پھٹنے سے متاثرہ گائوں چسوتی کا دورہ کیا اور وہاں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ نے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور فوری امداد کے طور پر وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا۔
ریلیف میں اس واقعے میں فوت ہونے والوں کے اہل خانہ کو۲لاکھ رویے جبکہ شدید زخمی ہونے والے کو ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمی ہونے والے کو۰۵ہزار روپے دئے جائیں گے ۔
علاوہ ازیں مکمل تباہ ہونے والے ڈھانچوں کےلئے ایک لاکھ رویے جبکہ جن تعمیراتی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ان کےلئے۰۵ہزار رویے اور جن تعمیراتی ڈھانچوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ان کو۵۲ہزار روپے دئے جائیں گے ۔
وزیر اعلیٰ نے علاقے میں متاثرہ انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں










