جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پہلی افواہ جو غلط ثابت ہوئی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-08-06
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

نہیں یاد ہے… بالکل بھی نہیں یاد ہے کہ پچھلی بار کب ایسا ہوا تھا… کب کشمیر میں کوئی افواہ … افواہ ہی رہی ‘وہ صحیح ثابت نہیں ہوائی… جیسا کہ اب کی بار ہوا … پیر سے ہی افواہ… افواہ کیا افواہیں تھیں کہ … کہ منگل ۵؍اگست کو جموںکشمیر کے حوالے سے کچھ بڑا ہو نے والا ہے… اور اب کی بار یہ افواہ ٹنل پار کر کے جموں تک پہنچ گئی اور وہاں بھی لوگوں نے… بڑے بڑے لوگوں نے اس افواہ پر کان دھرا اور ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہنے لگے کہ یقینا منگل کو کچھ بڑا ہو نے والا ہے… جموںکشمیر کے حوالے سے ہونے والا ہے… پارلیمنٹ میں ہونے والا ہے… ور دیکھئے کہ اللہ میاں کے فضل و کرم سے ۵؍اگست بھی ٹل گیا اور آج ۶؍اگست ہے اور… اور کچھ بھی نہیں ہوا … بالکل بھی نہیں ہوا ۔ سب کچھ کشل منگل ہے اور اس لئے ہے کیونکہ منگل کو کچھ نہیں ہوا … اور صاحب یہ بات بھی تو ہے کہ ہوتا بھی کیا کہ … کہ ہونے کیلئے اب کچھ بھی بچا نہیں ہے… جوہونا تھا …۶ سال پہلے ہوا … اس کے بعد اب مزید کیا ہو گا ‘ یہ ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن کہتے ہیں نا کہ جتنے منہ اتنی باتیں اور… اور باتیں بہت ہو رہی تھیں… کوئی جموں کو کشمیر سے الگ کرنے کی بات کررہاتھا جبکہ کہ کسی کی رائے تھی کہ جموں کو ریاست کا درجہ دیا جائیگا اور کشمیر کو یو ٹی بنائیگا… ایسی یوٹی جس میں قانون ساز اسمبلی بھی نہیں ہو گی… لداخ کی طرح… ہم حیران ہیں… اللہ میاں کی قسم حیران ہیں اور… اور اس بات کو لے کر حیران ہیں کہ لوگوں کی سوچ کتنی اونچی اڑان بھر لیتی ہے …وہ کہاں کہاں پنچ جاتی ہے… وہاں پہنچ جاتی ہے جہاں … ابھی دہلی کی بھی سوچ نہیں پہنچ گئی ہو گی کہ … کہ ہمیں نہیںلگتا ہے… اور بالکل بھی نہیں لگتا ہے کہ دہلی نے کبھی ایسا سوچا ہو گا… یہ سوچا ہو گا… جو لوگ سوچ رہے ہیں اور… اور اپنی اس سوچ کو افواہ کی شکل دے کر پورے جموںکشمیر کیا ملک کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ… کہ ۵؍اگست ۲۰۲۵ کو پارلیمنٹ میں کیا ہو گا… جبکہ دنیا نے دیکھا کہ ۵؍اگست ۲۰۲۵ کو پارلیمنٹ میںوہ سب کچھ ہوا جو وہاں روز ہو تا ہے… لیکن وہ نہیں ہوا … جو لوگ ہونے کی امید لگا رہے تھے یا پھر ہونے کی افواہ اڑا رہے تھے۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چاکلیٹ ‘بائیو میٹرک ڈیٹا:کس طرح ڈوزیئر نے پاکستان کے پہلگام پلاٹ کو بے نقاب کیا

Next Post

سمارٹ فارمنگ سے جموں کشمیر بھی استفادہ کر سکتا ہے 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سمارٹ فارمنگ سے جموں کشمیر بھی استفادہ کر سکتا ہے 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.