جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ناٹہ ِ فوٗل پر کوئی سمجھوتہ نہیں !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-08-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

نہیں صاحب یہ ظلم ہے… اتنا ظلم نہ کیجئے ‘ہم سے یہ سہا نہیں جائیگا … بالکل بھی نہیں سہاجائیگا ۔ ہم… ہم کشمیری ہر ایک چیز پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں… لیکن ناٹہِ فوٗل(گوست) پر نہیں… اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے… ہم کشمیریوں میں کچھ ایک باتوں پر ہی قومی اتفاق رائے ہے… کچھ ایک باتوں پر ہی… باقی کسی بات پر نہیں کہ… کہ باقی جتنے بھی اشوز ہیں‘ جتنے بھی معاملات ہیں ان پر باپ اور بیٹے‘ ماں اور بیٹی میں بھی اتفاق رائے نہیں ہے… لیکن ناٹہِ فوٗل وہ عظیم ہستی ہے جس پر قومی اتفاق رائے ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے… بالکل بھی نہیں ہوسکتا ہے ۔ناٹہِ فوٗل ایسی شے ہے جس پر ساس اور بہو بھی ایک ہی صفحہ پر ہیں… اور اگر اسی ناٹہِ فوٗل کو ہم سے … ہم کشمیریوں سے کوئی چھیننے کا ناپاک منصوبہ رکھتا ہے تو… تو اس کو یہ قوم کبھی معاف نہیں کرے گی‘ کشمیری ۷۰۰ کیا ۷۰۰۰ ہزار روپے بھی دینے کیلئے تیار ہیں… لیکن یہ… یہ ناٹہ فوٗل … صاف و پاک‘مزیدار ‘ لذیذ اور تازہ ہو نا چاہیے… گلا اور سڑا ہوا نہیں ہونا چاہئے ‘ بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے… لیکن… لیکن کچھ لوگ ‘ کچھ کشمیری ہمیں گلاسڑا ناٹہِ فوٗل کھلاتے آئے ہیں… یہ ایک ایسی گھناؤنی حرکت ہے جس پر ان کا سماجی بائیکاٹ ہو نا چاہئے اور اس لئے ہو نا چاہئے کیونکہ یہ ہمارے جذبات ‘ ہمارے احساسات کے ساتھ کھلواڑ ہے اور… اور اس لئے ہے کیونکہ  ناٹہِ فوٗل ہماری روز مرہ زندگی کا ایک حصہ ہے… ناقابل تنسیخ حصہ ہے… اتنا ہی نہیں بلکہ یہ ہماری شناخت ہے … ہم سب کی‘ قوم کشمیر کی شناخت ہے … اور جو کوئی بھی ہماری اس شناخت کے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرے گا … اسے چھوڑا نہیں جائیگا … بالکل بھی نہیں چھوڑا جائیگا اور… اور کشمیری قوم پر عزم ہے کہ وہ اس پورے ایکو سسٹم کو ختم کرکے ہی دم لے گی جس کا مقصد ہماری زندگیوں سے اس ناٹہ ِفوٗل کو الگ کرنا ہے‘ جدا کرنا ہے ۔امید ہے کہ موقع کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے حکومت وقت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے آسمان اور زمین کو ایک کرے گی کہ کشمیریوں کو جو ناٹہِ فوٗل ’ملتا ‘ہے وہ… وہ اعلیٰ معیار کا ہو گا‘ لذیذ اور مزیددار ہو نے کے ساتھ ساتھ تازہ بھی ہو… ایک دم تازہ… تاکہ اس کو کھانے سے کشمیری تازہ دم رہیں اور… اور ان میں دم(جان) بھی رہے ۔ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام حملہ:ملک بدر کی گئی پاکستانی خاتون کو ویزا ملے گا

Next Post

 منسوخی کے ۶ سال مکمل :عام زندگی کو معمول پر لانے کا سفر 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

 منسوخی کے ۶ سال مکمل :عام زندگی کو معمول پر لانے کا سفر 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.