ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت خدمات کی بروقت فراہمی پر زور

پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ ۱۰۱۱کی عمل آوری کا جائزہ ‘ ماہانہ محکمانہ جائزہ میٹنگ لینے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-24
in اہم ترین
A A
 وزیر اعلیٰ کا پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت خدمات کی بروقت فراہمی پر زور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں کشمیر میں شفاف اور جوابدہ عوامی خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانے کیلئے تمام اِنتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر ماہ لازمی جائزہ میٹنگ منعقد کریں تاکہ جموں و کشمیر پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (پی ایس جی اے) ۲۰۱۱ کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکے۔
وزیراعلیٰ نے عوامی خدمات کی بروقت فراہمی پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ تاخیر کی صورت میں متعلقہ افسران پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے انتظامی سستی کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا۔
اِن باتوں کا اِظہار اُنہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اِس میٹنگ میں چیف سیکرٹری اتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹریوں اور تمام اِنتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی ۔دورانِ میٹنگ عمر عبداللہ نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ بعض محکموں میں پی ایس جی اے پر مسلسل نگرانی نہیں ہو رہی ہے۔
  وزیر اعلیٰ نے کہا’’انتظامی سیکرٹریوں کی سطح پر ماہانہ جائزہ لیا جانا چاہیے  محکموں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایکٹ کو مضبوطی سے عملایا جائے۔ اگر کسی خدمت میں بلا جواز تاخیر ہو، تو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔‘‘
عمرعبداللہ نے بجٹ کی رُکاوٹوں اور پورٹل کے مسائل سے متعلق چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا الگ سے جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’جہاں درخواستیں مسترد کی جائیں، وہاں مسترد کرنے کی واضح وجوہات بیان کی جائیں تاکہ شہری اپیل کا حق برقرار رکھ سکیں‘‘۔
وزیر اعلیٰ عمر اللہ نے افسران کی صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس جی اے کا مقصد ایسے اختیارات کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے خدمات کی بروقت فراہمی اور تاخیر کی صورت میں سخت جرمانے پر زور دیا۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا’’اس ایکٹ کی روح وقت پر خدمات کی فراہمی ہے۔ اگر وقت کی خلاف ورزی ہو تو کسی رعایت کے بغیر جرمانہ کیا جائے۔ نرمی نہ برتی جائے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے نگرانی کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اعلان کیا کہ پی ایس جی اے پر عمل درآمد کا جامع جائزہ ہر تین ماہ بعد وزیر اعلیٰ سطح پر لیا جائے گا جس کی بنیاد پر چیف سیکرٹری کے دفتر سے اشتراک کی گئی محکمانہ رپورٹس ہیں۔
میٹنگ میں تمام محکموں کی جانب سے پی ایس جی اے کی عمل آوری کی موجودہ صورتِ حال اور طریقہ کار پر تفصیلی پرزنٹیشنز دی گئیں۔ اِس ایکٹ کا مقصد تمام سرکاری خدمات کی شفاف، وقت پر اور جوابدہ فراہمی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ اَب تک ۴۹۳ سرکاری خدمات پی ایس جی اے کے تحت نوٹیفائی کی جا چکی ہیں جن میں سب سے زیادہ خدمات محکمہ بجلی (۹۸)‘ریونیو (۵۸)‘فائنانس (۵۸)‘ٹرانسپورٹ، مکانات و شہری ترقیاتی محکمہ (۴۷ ہر ایک)، صنعت و حرفت (۴۰) اور صحت، تعلیم، جنگلات، زراعت سمیت دیگر شامل ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ سرحد پار دہشت گردی کو ہوا دینے والے ممالک کو ’سنگین قیمت‘ ادا کرنی چاہیے ‘

Next Post

صدر اسپتال سری نگر میں ڈاکٹر پر حملہ، ساتھی ڈاکٹروں کا احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بچہ ہسپتال بمنہ میں تعمیر شدہ نئے ۰۰۵ بستروں والے ہسپتال منتقل

صدر اسپتال سری نگر میں ڈاکٹر پر حملہ، ساتھی ڈاکٹروں کا احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.