اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی  دوسرے دن بھی ٹھپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-23
in تازہ تریں
A A
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

نئی دہلی//
لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے زبردست ہنگامہ کی وجہ سے منگل کے روز بھی کوئی کام نہیں ہوسکا اور دو نشستوں کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔
آج لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک کے التوا کے بعد دوپہر دو بجے شروع ہوتے ہی کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ارکان دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے ۔ بعض اپوزیشن ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ۔
پریزائیڈنگ آفیسر دلیپ سائکیا نے ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن کے ارکان سے کہا کہ حکومت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے ، وہ اپنی اپنی نشستوں پر واپس جائیں اور ایوان کی کارروائی چلنے دیں۔ مسٹر سائکیا کی اپیل کا اپوزیشن ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت پہلے آپریشن سندور پر بات چیت کے لیے تیار ہے ، یہ فیصلہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا ہے اور آپریشن سندور پر۱۶گھنٹے بحث کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں پلے کارڈ لانا مناسب نہیں ہے ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی پلے کارڈ لانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ اپوزیشن ارکان کا پلے کارڈ لانا قابل اعتراض ہے ، اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے لیکن اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرکے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں۔
اپوزیشن کے اس موقف سے ٹیکس دہندگان کے کروڑوں روپے ضائع ہو رہے ہیں، اس کا جواب کون دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتیں ایسا کر رہی ہیں، یہ مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ہنگامہ نہ کریں اور ایوان کی کارروائی کو چلنے دیں۔
رجیجو کی اپیل کا بھی اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران پر کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ ہنگامہ کرتے رہے ۔
دریں اثنا سائکیا نے ایوان کی کارروائی بدھ کی صبح۱۱بجے تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل آج وقفہ صفر میں بھی خلل پڑا جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ ایک مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی دوپہر ۱۲بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے پہلے کی طرح ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی شروع کردی۔
پریزائیڈنگ افسر جگدمبیکا پال نے ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھواغے اور پھر ایوان کی کارروائی شروع کی لیکن اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی تیز کردی اور ایوان کے وسط میں آکر شور مچانا شروع کردیا۔
جگدمبیکا پال نے اراکین کو بتایا کہ ان کے مطالبے پر بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے یہ اتفاق کیا ہے کہ آپریشن سندور پر۱۶گھنٹے بحث کی جائے گی، اس لیے تمام جماعتوں کے اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھ کر ایوان کی کارروائی میں حصہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے کسی بھی معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے لیکن اپوزیشن ارکان نے ان کی بات نہیں مانی اور ہنگامہ جاری رکھا۔
اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے اراکین کو یقین دلایا کہ حکومت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے ۔ مگر ارکان کا ہنگامہ بڑھنے پر ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
اس سے قبل جیسے ہی ایوان کا اجلاس صبح۱۱بجے شروع ہوا، اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا جس سے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر ۱۲بجے تک ملتوی کر دی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے۱۴سالہ لڑکا جاں بحق

Next Post

مشین سے بنے قالین کو ہاتھ سے بنا قالین پیش کرنے پر شوروم مالک بلیک لسٹ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
carpet

مشین سے بنے قالین کو ہاتھ سے بنا قالین پیش کرنے پر شوروم مالک بلیک لسٹ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.