جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

ٹی آر ایف کو عالمی دہشت گرد جماعت قرار دینے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-20
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

بات چیت ہی مسائل کا حل:

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم‘ لشکر طیبہ کی ذیلی جماعت ‘مزاحمتی محاذ یا ٹی آر ایف کو عالمی دہشت گردی قرار دینا ایک مستحسن فیصلہ ہے ‘جس کا ملک کے اندر اور باہر بھی خیر مقدم کیاجارہا ہے ۔
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میںکہا کہ ’محکمہ خارجہ کے یہ اقدامات ٹرمپ انتظامیہ کے اس عزم کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ قومی سلامتی کے مفادات کا تحفظ، دہشت گردی کا مقابلہ، اور پہلگام حملے کے متاثرین کیلئے انصاف کی فراہمی کیلئے پْرعزم ہے۔‘
ٹی آر ایف یوں تو اب کئی برسوں سے جموںکشمیر میں سرگرم عمل ہے اور اس مدت کے دوران اس نے کئی دہشت گردانہ حملے کئے‘ جن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ‘ عام لوگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ‘ لیکن امسال اپریل میں بائسرن پہلگام میں ۲۶؍ نہتے افراد کا قتل کرکے اس نے اپنی سفاکیت کا کھلم کھلا ثبوت فراہم کیا اور یہ اس حملے کا ہی نتیجہ ہے کہ امریکہ نے اسے عالمی دہشت گرد جماعت قرار دیا ہے ۔
یہ انسانیت سوز حملہ گھناؤنا اور سفاک تو تھا ہی لیکن اس نے دو ہمسایہ ممالک‘ ہندوستان اور پاکستان ‘جو دونوں جوہری قوت سے لیس ہیں کو جنگ کی دہلیز پر لاکھڑا کردیا تھا ۔اگر دونوں ممالک میں مسلح ٹکراؤ مزید کچھ دنوں تک جاری رہتا تھا تو اس کے بھیانک اور تباہ کن نتائج بر آمد ہو سکتے تھے ‘ لیکن ۱۰ مئی کی صبح فضائی اڈوں پر بھارتی حملے نے پاکستان کو گھٹنوں پر لاکھڑا کیا اور اس نے سیز فائر کی درخواست کی ۔
امریکہ کی جانب سے ٹی آر ایف کو عالمی دہشت گردقرار دینا ایک مثبت پیش قدمی ہے ۔ٹی آر ایف چونکہ‘ لشکر طیبہ کی ایک ذیلی یا پراکسی جماعت ہے‘ اور لشکر طیبہ اور اس کی قیادت پاکستان میں موجود ہے‘ تو اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ امریکہ بھی بھارت کے اس دعوے کو صحیح مانتا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کی آئی ایس آئی کا ہاتھ تھا کیونکہ ہمسایہ ملک میں دہشت گرد جماعتوں کو آئی ایس آئی ہی پالتی اور کنٹرول کرتی ہے ۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکہ اور بھارت کے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کا اظہار ہے۔ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام نے وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ ’زیرو ٹالرینس فار ٹیررازم۔‘‘جبکہ واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کا تعاون کتنا مضبوط ہے۔
واشنگٹن میں مقیم جنوبی ایشیا کے تجزیہ کار اور فارن پالیسی میگزین کے مصنف، مائیکل کوگل مین، کا کہنا ہے کہ مزاحمتی محاذ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر واشنگٹن نے اس دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، جس نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ تنازع کو ہوا دی۔کوگل مین نے مزید کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے ’نئی دہلی کے اس خیال کی تائید بھی ہوتی ہے کہ مزاحمتی گروپ کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے‘۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ امریکہ،بھارت تعلقات کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے، جو گذشتہ کچھ مشکل مہینوں کے بعد دوبارہ بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔
ٹی آر ایف کشمیر میں کئی برسوں سے سرگرم تو تھی لیکن یہ دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل نہیں تھی لیکن اب امریکی فیصلے کے بعد اس جماعت پر کیا ثر پڑے گا یہ دیکھنا باقی ہے ۔ ماضی میں بھی امریکہ اور اقوام متحدہ نے کئی جماعتوں کو دہشت گردی جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا ‘ لیکن وہ دوسرے ناموں اور شناخت سے سامنے آئیں اور اپنی دہشت گرد انہ کارروائیوں کو جاری رکھا ۔ ٹی آر ایف بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے‘ جو لشکر طیبہ کو دہشت گردجماعت قرار دینے کے بعد معرض وجود میں لائی گئی ۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ٹی آر ایف کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے‘ لیکن دنیا اگر دہشت گردی کی لعنت سے نجات حاصل کرنی ہے تو ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گی‘ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں لینا ہو گا ۔اس کیلئے سب سے اہم یہ بات ہے کہ دنیا ’دہشت گرد اور دہشت گردی‘ کی تعریف اور تشریح پر پہلے متفق ہو ۔اگر ایسا ہو تا ہے تو پھر دہشت گرد جماعتوں پر شکنجہ کسنے میں آسانی ہو گی ‘ لیکن ایسا ہو اس کے زیادہ امکانات نظر نہیں آ رہے ہیں ۔
اس لئے دہشت گردوں اور دہشت گردی کیخلاف بھارت کو اپنی لڑائی تنہا جاری رکھنی ہوگی اور وہ جاری رکھی جائیگی تاکہ اس خطے کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے اور لوگ امن و سکون سے بغیر کسی ڈر اور خوف کے زندگی گزار سکیں ۔
بھارت نے بار ہا دنیا پر واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے اس کا ’زیرو ٹالرنس‘ کا جو عزم ہے‘ جو پالیسی ہے اس میں سنجیدہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ آپریشن سندور بھی اسی عزم کے تحت کیا گیا اورپاکستان اور اس کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
اس آپریشن کو ختم کرنے کے بجائے معطل رکھنے کا ملکی قیادت کا فیصلہ بھی اسی عزم کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ ٹی آر ایف سمیت جو کوئی بھی بھارت کے شہریوں اور مسلح افواج کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا اسے ہر حال میں اس کی قیمت ادا کرنی ہو گی ۔
ٹی آر ایف کو عالمی دہشت گردی قرار دینے کا امریکہ کا فیصلہ بھارت کی ایک سفارتی کامیابی تو ہے‘ لیکن ملک نے دہشت گردی اور اس کے ایکو سسٹم کیخلاف جو جنگ چھیڑ رکھی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے حکومت اور پوری قوم پر عزم ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاست میں بھی سیاست !

Next Post

کشمیری ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی برآمدات میںاِضافہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

2026-06-04
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بات چیت ہی مسائل کا حل:

2026-06-03
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

عمر عبداللہ حکومت:

2026-06-02
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

حج انتظامات اور جموں و کشمیر :  آخر عازمین کے مسائل کب ختم ہوں گے؟

2026-05-31
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

عید الاضحیٰ، قربانی کے جانور اور حکومتی بے حسی

2026-05-30
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

عید الاضحی :آج کے دن بھی کچھ لوگ خوشیوں سے محروم ہیں!

2026-05-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بڈگام کی بیٹی اور ہمارا زخمی معاشرہ

2026-05-26
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

قربانی کے جانوروں کی من مانی قیمتیں

2026-05-24
Next Post
carpet

کشمیری ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی برآمدات میںاِضافہ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.