نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 15940 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے متاثرین کی کل تعداد 4,33,78,234 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 63 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86,02,58,139 ہوگئی ہے اور 15,73,341 ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ان کی تعداد بڑھ کر 1,96,94,40,932 ہوگئی ہے۔
ملک میںفعال کورونا مریضوں کی تعداد 91,779 ہے اورفعال معاملوں کی شرح 0.29 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا کی وجہ سے مزید 20 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 12425 مریض کورونا سے پاک ہوئے ہیں۔اب تک کل 4,27,61,481 لوگ اس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.58 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں فعال معاملوںکی تعداد 450 بڑھ کر 25317 ہو گئی ہے اور مزید 3752 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 77,81,232 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 147896 ہو گئی ہے۔
کیرالہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں کی تعداد میں 926 کا اضافہ ہوا، جس سے ان کی تعداد 26,837 ہوگئی۔ جبکہ 3044 افرادصحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 65,19,816 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوںکی تعداد 69,935 ہے۔