جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امرناتھ یاترا:جموں میں اضافی چیک پوائنٹس قائم کرنے کی ہدایت، سیکورٹی مزید سخت

فول پروف سکیورٹی اقداماے کے تحت بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کیلئے واچ ٹاور نصب‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-19
in اہم ترین
A A
وادی کشمیر سالانہ امرناتھ جی یاترا کی میزبانی کے لئے تیار

BALTAL (GANDERBAL), JUN 28 (UNI):- Security personnel holding an automatic rifle stand guard at Baltal base camp of Amarnath Yatra which commencing from June 30, on Tuesday. UNI PHOTO-47U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں//
سالانہ امرناتھ یاترا۲۰۲۵کے آغاز سے قبل جموں، سانبہ اور کٹھوعہ کے سرحدی اضلاع میں یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کو مزید چیک پوائنٹس قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
یہ ہدایت جموں،سانبہ،کٹھوعہ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) شیو کمار شرما نے ایک سیکورٹی آڈٹ کے دوران متعلقہ پولیس افسران کو دی۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ تمام ناکوں کو مزید مستحکم کرنے اور رات کے وقت نگرانی کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایسی جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں مزید ناکے قائم کیے جا سکتے ہیں تاکہ یاتریوں کی مکمل سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے ۔
ڈی آئی جی شیو کمار شرما نے رام مندر پرانی منڈی میں تعینات سی آئی ایس ایف اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے مقامات پر زیادہ چوکس رہنے کی ہدایت دی۔
تمام ایس ایچ اوز تھانہ انچارجز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یاترا کے دوران رات کے وقت گشت میں اضافہ کریں اور سکیورٹی کے اقدامات کو مزید مضبوط بنائیں۔
دریں اثنااگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر جموں میں واقع بھگوتی نگر بیس کمیپ کے گرد و پیش واچ ٹاور اور چک پوسٹ نصب کرکے فول پروف سیکورٹی نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
امسال۳۸دنوں پر محیط پوتر یاترا؍۳جولائی سے شروع ہو کر۹؍اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
یاترا کا پہلا قافلہ ۲جولائی کو جموں سے کشمیر کے لئے روانہ ہوگا۔
ایک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا’’یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھگوتی نگر بیس پر سیکورٹی سے متعلق تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’بیس کمیپ کے گرد و پیش اضافی واچ ٹاور نصب کئے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی مشکوک نقل و حمل پر چوبیس گھنٹے نظر گذر رکھی جا سکے ‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور نیم فوجی اہلکار کمیپ کے متصل علاقوں میں تعینات رہیں گے جو لوگوں کی نقل و حمل پر باریک بین نگرانی کریں گے ۔
پولیس افسر نے بتایا کہ پھالین منڈل روڈ پر ایک چیک پوسٹ بھی نصب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ چیک پوسٹ یاترا کے اختتام کے بعد بھی نصب ہی رہے گا تاکہ علاقے میں دوسرے سماجی برائیوں و دیگر جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے ۔ان کا کہنا ہے کہ بھگوتی نگر، گول گجرال کیمپ روڈ وغیر پر عارضی کمیپ نصب کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھگوتی نگر بیس سے جڑنے والے اور دیگر متصل راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
عہدیدار نے بتایا’’فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں انفراسٹرکچر اور نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ڈرون نگرانی، فرسکنگ مشینوں، الارم نظام، سائبر سیکورٹی نظام وغیر جیسے جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے ‘‘۔
عہدیدار نے کہا کہ اس کے علاوہ کیمپ کے اندر اور گرد و پیش نائٹ وژن سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔
دریں اثنا مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے منگل کے روز سری نگر میں سالانہ امرناتھ یاترا۲۰۲۵کے لیے سکیورٹی انتظامات اور جموں و کشمیر کی مجموعی حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا۔
شری امرناتھ جی یاترا کے لیے فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے اقدام میں جموں و کشمیر حکومت نے یاترا کے دونوں راستوں کو ’نو فلائنگ زون‘قرار دیا ہے ۔
واضح رہے کہ یاتری جنوبی کشمیر میں واقع ۴۸ کلومیٹر طویل روایتی پہلگام راستے یا وسطی کشمیر میں واقع۱۴کلومیٹر طویل بالتل کے راستے سے پوتر گھپا تک پہنچتے ہیں۔جموں و کشمیر حکومت اور شرائن بورڈ کی طرف سے یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے اس سال یاترا کیلئے۵۸۰نیم فوجی کمپنیوں پر مشتمل تقریباً ۴۲ہزاراہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان میں سے ۴۲۴کمپنیاں جموں و کشمیر روانہ کی جا رہی ہیں، جب کہ باقی یونٹس، جن میں وہ۸۰کمپنیاں بھی شامل ہیں جو’آپریشن سندور‘کے دوران پہلے ہی یو ٹی میں تعینات تھیں، کو یاترا کے راستے ، سری نگر سمیت حساس علاقوں میں دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ایک خاتون کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

اننت ناگ:منشیات فروشوں کی۴۰لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

اننت ناگ:منشیات فروشوں کی۴۰لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.