جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی

نوکری کا خط منتخب حکومت نے پہلے ہی تیار کر رکھا تھا/این سی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-15
in تازہ تریں
A A
سنہا کا دورہ پہلگام‘عادل احمد کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز پہلگام کے ہاپت نار علاقے کا دورہ کرکے وہاں پہلگام حملے میں سیاحوں کو بچانے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے عادل احمد کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے عادل احمد کی اہلیہ کو محکمہ فشریز میں سرکاری نوکری دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا کو بتایا’’یہ پہلے ہی طے کیا گیا تھا کہ عادل احمد کے اہلخانہ سے ملنا ہے ، وزارت امور داخلہ کی طرف سے جموں وکشمیر انتظامیہ کے ذریعے ان کے خاندان کو مالی امداد بھی فراہم کی گئی تھی اور بہت سی ریاستوں نے بھی مدد کی تھی‘‘۔
ایل جی نے کہا’’آج ان کی اہلیہ کو محکمہ فشریز میں سرکاری نوکری دی گئی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کیلئے انتظامیہ کا ایک تشکر ہے ، ان کے والد اور اس گائوں کے لوگوں کے ساتھ بات ہوئی وہ چاہتے ہیں کہ علاقے میں روزگار کے موقعے بڑھ جائیں اس پر غور کیا جائے گا‘‘۔
واضح رہے کہ عادل احمد پہلگام میں بیسرن وادی میں۲۲؍اپریل کو ہوئے حملے میں سیاحوں کو بچانے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہوئے تھے ۔
دریں اثنا جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا کی طرف سے پہلگام حملے میں جاں بحق ہونے والے عادل حسین کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت کا خط دینے کے چند گھنٹوں کے بعد حکمران جماعت نیشنل کانفرنس نے کہا کہ تقرری کا خط منتخب حکومت کے فشریز محکمے نے پہلے ہی تیار کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ عادل حسین ۲۲؍اپریل کو پہلگام حملے میں سیاحوں کو بچانے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہوئے تھے ۔
سنہا نے ہفتے کے روز پہلگام کے ہاپت نار کا دورہ کیا اور وہاں عادل حسین کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کو سرکاری نوکری کا خط دیا۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’ہم لیفٹیننٹ گورنر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے نوکری کا آرڈر دیا جو کہ وزیر جاوید احمد ڈار کی زیرقیادت منتخب حکومت کے تحت محکمہ فشریز نے پہلے ہی تیار کیا تھا‘‘۔
صادق نے کہا’’یہ منتخب حکومت کی جانب سے دکھائی گئی پختگی اور ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے ، ہم نے انا کو آڑے نہیں آنے دیا، بلکہ دکھ کی گھڑی میں عادل کے خاندان کے ساتھ کھڑے رہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’بالکل اسی طرح جیسے پہلے ، منتخب حکومت نے پونچھ میں گولہ باری سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے ایک فرد کے لیے اسی طرح کے ملازمت کے آرڈر تیار کیے تھے ، جو بعد میں وزیر داخلہ کے ذریعہ تقسیم کیے گئے جب وزیر اعلیٰ نے گولہ باری کے فوراً بعد متاثرہ خاندانوں کا ذاتی طور پر دورہ کیا اور ذاتی طور پر یہ ملازمتیں دینے کا عہد کیا‘‘۔
این سی ترجمان اعلیٰ نے پوسٹ میں مزید کہا’’درد کے لمحات میں، سیاست کو ہمدردی کا راستہ بنانا چاہیے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس

Next Post

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد
اہم ترین

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

2026-06-03
سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اہم ترین

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

2026-06-03
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ

2026-06-03
یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا
اہم ترین

یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا

2026-06-03
حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا
اہم ترین

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

2026-06-03
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی
اہم ترین

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

2026-06-03
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

2026-06-03
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

اننت ناگ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

2026-06-03
Next Post
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام۲۰جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.