جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران نے ہماری سمت 100 ڈرون طیارے بھیجے ہیں

آئندہ گھنٹے کٹھن ہوں گے : اسرائیلی فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-14
in عالمی خبریں
A A
ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

تل ابیب//
اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی دیفرین نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ ایران نے گزشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیل کی جانب 100 سے زائد ڈرون طیارے روانہ کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے سامنے کٹھن گھنٹے ہیں۔” اس اعلان کے بعد العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایرانی ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
یہ رد عمل اسرائیل کی اُس فوجی کارروائی کے جواب میں سامنے آیا ہے جسے "اُبھرتا ہوا شیر”(Operation Rising Lion) کا نام دیا گیا ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد "ایرانی جوہری پروگرام کو نشانہ بنانا” ہے، اور حملے ایسے علاقے میں کیے گئے جہاں تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر رہائش پذیر ہیں۔
ایفی دیفرین نے صحافیوں کو بتایا کہ "ایران نے تقریباً سو ڈرون اسرائیلی سرزمین کی جانب بھیجے ہیں جنھیں روکنے کے لیے ہم متحرک ہیں۔” ان کے مطابق اسرائیل نے اس کارروائی میں 200 جنگی طیارے استعمال کیے جو ایران کے مختلف علاقوں میں تقریباً 100 اہداف کو نشانہ بنا چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ ایک طویل عرصے سے منصوبہ بندی کے بعد کیا گیا، جس میں ایران کے اندر گہری معلومات اور سیکیورٹی نظام میں نقب زنی شامل رہی۔ فوج نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سیکیورٹی اداروں کے کئی کمانڈر مارے جا چکے ہیں اور ابھی مزید فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس کارروائی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے ایران کے جوہری پروگرام کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے نطنز کی مرکزی افزودگی تنصیب، ایرانی جوہری اسلحہ پروگرام، اور ان سائنس دانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو "ایرانی بم” پر کام کر رہے تھے۔
اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا "اسرائیل نے ابھی آپریشن شروع کیا ہے، یہ ایک مخصوص فوجی کارروائی ہے جس کا مقصد ایران کی جانب سے اسرائیل کے وجود کو لاحق خطرے کا خاتمہ ہے۔ یہ کارروائی کئی دنوں تک جاری رہے گی، جب تک ضرورت ہو۔”
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کے ذریعے جوہری تنازع حل کرنے کا خواہاں نہیں اور نہ ہی وہ یورینیم افزودگی سے دست بردار ہونا چاہتا ہے، اسی لیے اسرائیل کے پاس اس کے خلاف کارروائی کے سوا کوئی راستہ باقی نہ رہا۔
انھوں نے کہا "ہم نے ایرانی افزودگی پروگرام کا قلب نشانہ بنایا، ہم نے ان کے اسلحہ سازی کے پروگرام کا مرکز تباہ کیا، ہم نے نطنز میں ان کی سب سے اہم افزودگی تنصیب پر حملہ کیا، ہم نے جوہری بم بنانے والے سائنس دانوں کو نشانہ بنایا، اور ایرانی میزائل پروگرام کا مرکز بھی ضرب کا ہدف بنا۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی

Next Post

امریکی انٹیلی جنس کا کینیڈی کے قتل کی فائلوں کی جانچ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا اعتراف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکی انٹیلی جنس کا کینیڈی کے قتل کی فائلوں کی جانچ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا اعتراف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.