جمعہ, جون 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی سنہا کی امر ناتھ گھپا میں پرتھم پوجا ‘بالتل راستے سے گھپا تک پہنچ گئے

عقیدت مندوں سے بڑی تعداد میں امرناتھ جی یاترا کرنے کی اپیل/’ درشن کرکے جموں وکشمیر اور ملک کی ترقی کے لئے دعا کریں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-12
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

گرمی کی لہر جاری‘ سرینگر میں۲ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ درج

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عقیدت مندوں سے بڑی تعداد میں شری امرناتھ جی یاترا کرنے کی اپیل کی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ کسی کو سوچنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہاں سیکورٹی اور دوسرے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
امر ناتھ گھپا میں ’پرتھم پوجا‘ کرنے کے بعد ایل جی نے کہا’’میں تمام عقیدت مندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں یاترا کریں اور یہاں ماتا کا آشیر واد حاصل کریں اور جموں وکشمیر اور ملک کی ترقی کے لئے دعا کریں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو سوچنے کی ضرورت نہیں ہے یہاں سیکورٹی اور دوسرے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ شرائن بورڈ اور جموں وکشمیر انتظامیہ نے مل کر یاتریوں کے لئے سہولیات میں کافی بہتری لائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے بھی پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایل جی کا کہنا تھا’’جے کے پی، آرمی، سی آر پی ایف، سی اے پی ایف نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ کسی کو سوچنے کی ضرورت نہیں ہے بس زیادہ سے زیادہ تعداد میں یاترا کرکے ماتا کا آشیر واد حاصل کرنا ہے ‘‘۔
واضح رہے کہ امسال سالانہ شری امرناتھ جی یاترا ؍۳جولائی سے شروع ہو کر۹؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔۳۸دنوں پر محیط اس یاترا کے لئے سیکورٹی اور دیگر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔
اس سے پہلے سنہا نے بدھ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل میں شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور یاتری نواس کمپلیکس کا معائنہ کیا۔
سنہا نے اس مقام پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا،اور شری امرناتھ جی یاترا کے یاتریوں کے لیے سہولیات کو بڑھانے کے لیے تیار کیے جانے والے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لیے افسران کو ہدایت دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈومیل میں یاترا ٹریک کو بہتر بنانے اور اسے برقرار رکھنے میں مصروف ٹاسک فورس کے ارکان اور بی آر او کے عملے سے بھی بات چیت کی۔
ایل جی نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’آج گاندربل کے بالتل ایکسز میں شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور یاتری نواس کمپلیکس کا معائنہ کیا‘‘۔
سنہا کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’اس کے علاوہ، یاترا ٹریک کو بہتر بنانے اور اس کو برقرار رکھنے میں مصروف بی آر او کے ٹاسک فورس اور عملے کے ساتھ بات چیت کی‘‘۔
اس دوران پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
سنہا نے منگل کے روز سونہ مرگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں سونہ مرگ مارکیٹ ایسوسی ایشن، ہوٹل مالکان اور دیگر مقامی خدمات فراہم کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
ایل جی نے دو روز قبل کٹرہ میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے لیے ایک انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ ۲۰کروڑ روپیوں کی مالیت کے سی سی ٹی وی سرویلنس سسٹم کا افتتاح کیا۔
امسال سالانہ شری امرناتھ جی یاترا ۳؍جولائی سے شروع ہو کر ۹؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔۳۸دنوں پر محیط اس یاترا کے لئے سیکورٹی اور دیگر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے اس سال یاترا کیلئے۵۸۰نیم فوجی کمپنیوں پر مشتمل تقریباً ۴۲ہزاراہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان میں سے ۴۲۴کمپنیاں جموں و کشمیر روانہ کی جا رہی ہیں، جب کہ باقی یونٹس، جن میں وہ ۸۰کمپنیاں بھی شامل ہیں جو ‘آپریشن سندور’ کے دوران پہلے ہی یو ٹی میں تعینات تھیں، کو یاترا کے راستے ، سری نگر سمیت حساس علاقوں میں دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فرانس: 15 سالہ طالبعلم کے چاقو کے وار سے ٹیچنگ اسسٹنٹ جاں بحق

Next Post

بھارت،پاک حالیہ تنازعہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تھا:وزیر خارجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے
اہم ترین

گرمی کی لہر جاری‘ سرینگر میں۲ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ درج

2025-06-13
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

2025-06-13
انڈس واٹر معاہدے کی معطلی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے : مرکزی وزیر
اہم ترین

انڈس واٹر معاہدے کی معطلی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے : مرکزی وزیر

2025-06-13
اہم ترین

کٹرا سرینگر وندے بھارت ایکسپریس میں آئندہ ۱۵ دنوں تک تمام سیٹیں بک

2025-06-13
اہم ترین

بھارت کی آبادی۴۶ء۱؍ارب ہوگئی ، شرح پیدائش میں کمی دیکھی گئی: اقوام متحدہ

2025-06-13
۸ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں گرمی کا زور برابر جاری 
اہم ترین

آئندہ تین دنوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

2025-06-12
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ترقی کی کوئی مقدار کافی نہیں:وزیر اعلیٰ

2025-06-12
اہم ترین

ایل جی انتظامیہ کا ۲۴؍آئی اے ایس اور کے اے ایس افسران کا تبادلہ 

2025-06-12
Next Post

بھارت،پاک حالیہ تنازعہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تھا:وزیر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.