بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کام کررہے ہیں… ہاں !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-06-12
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

لو جی کہا جارہا تھا کہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘اپنے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ صاحب کچھ نہیں کررہے ہیں… وزیر اعلیٰ بننے کے بعد یہ جناب کچھ نہیں کررہے ہیں یا کچھ کر نہیں پارہے ہیں… جو لوگ ایسا کہہ رہے ہیںہم ان سے صرف اتنا ہی کہیں گے کہ جناب اللہ میاں سے ڈریں ‘ جلد توبہ کریں کہ … کہ کسی پر تہمت لگانا … گناہ بات ہے اور اس لئے ہے کیونکہ اپنے وزیر اعلیٰ صاحب سچ میں کام کررہے ہیں… تب سے کررہے ہیں جب سے یہ وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں… اور اگر پھر بھی آپ کو یقین نہیں آرہا ہے تو… تو کل ہی کی بات لیجئے کہ … کہ عمرعبداللہ نے کل منگل کو جموں کشمیر کے ۱۳۴؍ کے اے ایس افسران کا تبادلہ کر ڈالا… انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا … کہنے میں یہ آسان ہے‘ لیکن کرنے میں اتنا ہی مشکل ہے … کہ گرمی کے ایام میں خود کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ لے جانا بھاری معلوم پڑتا ہے… بندہ تنگ آتا ہے ‘ تھک جاتا ہے… اور … اور اس تھکان کے ڈر سے ‘ گرمی… شدت کی گرمی کے ڈر سے گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے… اور ایک ہمارے وزیر اعلیٰ صاحب ہیں‘ جنہوں نے ۱۳۴؍افسران کو ایک جگہ سے دوسری جگہ‘ ایک ضلع سے دوسرے ضلع ‘ ایک محکمہ سے دوسرے محکمہ منتقل کیا … اور اکیلے منتقل کیا … انہیں کوئی مدد یا سہارا میسر نہیں تھا… بالکل بھی نہیں تھا … اور اللہ میاں کی قسم ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے… جب سے یہ وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں… کچھ سات آٹھ ماہ پہلے بن گئے ہیں… تب سے انہوں نے یہ محنت اور مشقت والا کام… افسران کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لانے لیجانے کا کام … انہیں منتقل کرنے کا کام کم از کم آٹھ بار کیا اور… اور لوگ … ناشکرے لوگ ہیں جنہیں کچھ یہ نظر نہیں آرہا ہے… جنہیں کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے …لیکن ہم ان میں سے نہیں ہیں … اللہ میاں کا شکر ہے کہ ہم ناشکروں میں سے نہیں ہیں اور… اور ہمیں سب نظر آرہا ہے … یہ نظر آرہا ہے کہاں یہ کہا جارہا تھا کہ وزیر اعلیٰ اپنے دفتر کے چپراسی کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہیں کر سکتے ہیں… اور کہاں اب تک سینکڑوں افسران کی منتقلی کا کام اکیلے وزیر اعلیٰ صاحب نے انجام دے کر اس بھاری منڈیٹ اور اعتماد کو برقرار رکھا جو لوگوں نے انہیں دیا… کشمیر کے لوگوں نے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر

Next Post

کشمیر کے لوگ سالانہ امر ناتھ یاترا شروع ہونے کے منتظر

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post

کشمیر کے لوگ سالانہ امر ناتھ یاترا شروع ہونے کے منتظر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.