جمعہ, مئی 30, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی کابینہ کا کویت کے ساتھ مشترکہ تیل کی دریافت کو دو طرفہ تعاون کو حوصلہ افزا پیش رفت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-29
in عالمی خبریں
A A
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ کا نیتن یاھو کو ایران سے مذاکرات میں رخنہ ڈالنے سے باز رہنے کا مشورہ: امریکی عہدیدار

روسی فضائیہ نے تین گھنٹے میں 112 یوکرینی ڈرون مار گرایا

الریاض//
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ اجلاس میں مملکت اور کویت کے درمیان سرحدی علاقے میں مشترکہ طور پر دریافت کیے گئے نئے پٹرولیم ذخائر کو توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کا ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے” کے مطابق یہ دریافت باہمی اشتراک سے کی جانے والی تیل کی تلاش اور ترقیاتی کاوشوں کا تسلسل ہے۔
اجلاس میں خلیجی ممالک کے ساتھ آسیان ممالک اور چین کی قیادت میں ہونے والی حالیہ سربراہی کانفرنسوں میں سعودی عرب کی شرکت کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان شراکت داریوں سے نہ صرف پائیدار ترقی بلکہ علاقائی استحکام کی راہیں بھی ہموار ہوں گی جو دنیا بھر کے عوام کے روشن مستقبل کا پیش خیمہ ہیں۔
اس موقع پر کابینہ کو حج 1446ھ کے سیزن کے لیے تیار کردہ منصوبوں سے آگاہ کیا گیا، جنہیں اعلیٰ ترین معیار، مکمل ہم آہنگی اور باہمی ربط کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو سہولت، سکون اور عمدہ خدمات میسر آئیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے حجاج کی خدمت کے لیے جس وسیع پیمانے پر ترقیاتی منصوبے، جدید انفرا اسٹرکچر اور سہولتیں فراہم کی ہیں، ان کی مثال نہیں ملتی۔
سعودی قیادت اور عوام کی جانب سے حرمین شریفین کی خدمت کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب، حجاج، عمرہ زائرین اور زائرینِ مدینہ منورہ کو ہمیشہ کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے اور اسی اسلامی قیادت کے کردار کو نبھا رہا ہے جو اسے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے زمانے سے ورثے میں ملا ہے۔
اجلاس میں گذشتہ دنوں دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور مذاکرات کا بھی جائزہ لیا گیا، جن کا مقصد عالمی اور علاقائی سطح پر تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔کابینہ نے "اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی” کی جانب سے مالی میں شروع کیے گئے علاقائی پروگرام کا بھی خیرمقدم کیا۔ اس اقدام کا مقصد رکن ممالک کے درمیان دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت کے خلاف معلومات اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
عالمی اور علاقائی صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے سعودی کابینہ نے فلسطینی عوام کی حمایت، غزہ پر مسلط جنگ کے خاتمے، انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنانے اور اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے مسلسل رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحاتی پروگرام "صحت کی تبدیلی” کے مثبت اثرات کا تذکرہ بھی ہوا، جن میں معیاری اور جامع طبی خدمات، مؤثر حفاظتی اقدامات اور ٹریفک سیفٹی کے فروغ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ڈیجیٹل خدمات کی ترقی کو بھی ویژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق سراہا گیا۔
علاوہ ازیں کابینہ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی درجہ بندیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے، جیسا کہ سال 2024 میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب گروپ 20 ممالک میں ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری ڈھانچے میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔
کابینہ نے مقامی سطح پر فوڈ سکیورٹی کے لیے جنرل اتھارٹی کے قیام اور رہائشی معاونت کے نظام میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کا نیتن یاھو کو ایران سے مذاکرات میں رخنہ ڈالنے سے باز رہنے کا مشورہ: امریکی عہدیدار

Next Post

’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا نیتن یاھو کو ایران سے مذاکرات میں رخنہ ڈالنے سے باز رہنے کا مشورہ: امریکی عہدیدار

2025-05-29
روس کا یوکرین پرہائپرسونک میزائل حملہ
عالمی خبریں

روسی فضائیہ نے تین گھنٹے میں 112 یوکرینی ڈرون مار گرایا

2025-05-29
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کا کینیڈا کو انوکھا لالچ

2025-05-29
عالمی خبریں

برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ آسیان اجلاس میں اچانک بیمار ہوگئے، اسپتال منتقل

2025-05-29
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکا جانے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی

2025-05-28
بنگلہ دیش میں ساحل پر عید منانے والے سینکڑوں روہنگیا مہاجرین گرفتار
عالمی خبریں

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی

2025-05-28
عالمی خبریں

شراب پر پابندی ہٹانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے

2025-05-28
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی برقرار

2025-05-28
Next Post
’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘

’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.