جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

وزیر اعظم مودی کا عام پاکستانیوں سے خطاب!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-28
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

بات چیت ہی مسائل کا حل:

سچ ہمیشہ کڑوا ہو تا ہے ۔اس لئے بہت سارے لوگوں کو اسے نگلنے میں دقت ہو تی ہے ۔وزیر اعظم نریندرمودی کی باتیں بھی پاکستان کی حکومت اور اس کی فوج کیلئے نگلنا مشکل ہورہا ہے اسی لئے انہوں نے گجرات میں پیر کو وزیر اعظم مودی کی دو جلسوں میں کی گئیں باتوں کو’ پریشان کن‘ قراردیا ہے ۔
پیر کو وزیر اعظم مودی نے عام پاکستانیوں سے براہ راست مخاطب ہو کر کہا کہ انہیں اب دہشت گردی کیخلاف سامنا آنا چاہئے کیونکہ ان کی حکومت اور پاکستان کی فوج کی اعانت یافتہ دہشت گردی سے کسی اور کا بھلا ہو سکتا ہے‘ لیکن عام پاکستانیوں کا نہیں ۔
وزیر اعظم کاکہنا تھا ’’ میںپاکستان کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں، آپ نے کیا پایا۔ بھارت دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن گیا اور تمہارا کیا حال ہے، آپ کی سرکار اور آپ کی فوج دہشتگردی کو پال رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کی سرکار اور فوج کیلئے پیسہ کمانے کا ذریعہ بن گیا ہے‘‘۔
وزیرا عظم مودی نے چونکہ عام پاکستانیوں کے سامنے ان کی حکومت اور فوج کا اصلی چہرہ رکھا تو اسلام آباد بپھر گیا اور وزیر اعظم مودی کے بیان کو’ خطر ناکُ بھی قرار دیا جس سے بقول اس کے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ جائیگا ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ وزیرا عظم مودی نے جو کچھ بھی کہا کیا وہ سچ نہیں ہے ؟
کیا یہ سچ نہیں ہے کہ پاکستان کے عام لوگ غربت دھنستے چلے جا رہے ہیں ‘ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اس ملک میں مہنگائی ہے ‘ بے ورز گاری ہے ‘لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں ‘ حتیٰ کہ پانی اور بجلی تک مشکل سے مہیا کی جا رہی ہے جبکہ بجلی کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ اس نے عام پاکستانیوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔
کیا یہ سچ نہیں ہے کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کو ایک آلہ کے طور استعمال کرنے سے سب سے زیادہ نقصان عام پاکستانیوں کو ہی اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں عام پاکستانی اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔دہشت گردی کے ان واقعات میں وہ لوگ ملوث پائے گئے جنہیں پاکستانی کی ریاست ‘ وہاں کی فوج پرورش کرتی آئی ہے ۔
کیا یہ سچ نہیں ہے کہ عام پاکستانی جس حجم میں ٹیکس ادا کرتے ہیں ‘ اس کے مقابلے میں انہیں زیادہ سرکاری فوائد نہیں ملتے ہیں ۔یہ کوئی مفروضہ نہیں بلکہ ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ’’ سب سے غریب اور کمزور گھرانے مالیاتی نظام میں خالص ادا کنندہ ہیں، یعنی حاصل کردہ فوائد کی مقدار ان ٹیکسوں سے کم ہے جو وہ ادا کرتے ہیں‘‘۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح ۲۰۲۵ کے مالی سال میں۴ء۴۲ فیصد ہونے کا اندازہ ہے۔اس ملک کی آبادی سالانہ تقریباً ۲فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال ۹ء۱ ملین اضافی لوگ غربت کی زد میں آئیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امسال بھی صورتحال گزشتے برس کے مقابلے میں کچھ بہتر نہیں ہو ئی ہے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خوراک کی سکیورٹی کے خدشات بڑے پیمانے پر موجود ہیں، جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں تقریباً ۱۰ ملین لوگ شدید خوراک کے عدم تحفظ کے خطرے میں ہیں۔ مالی سختی نے ترقیاتی اخراجات کو محدود کر دیا ہے، جس کی وجہ سے تعمیراتی صنعت متاثر ہوئی ہے جو یومیہ مزدوری کے کاموں میں ۱۷فیصد غریبوں کو ملازمت دیتی ہے۔ جبکہ دیہی غربت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں ۲۰۲۵بے روزگاری کی شرح تقریباً ۸فیصد ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ۲۰۲۰ میں یہ شرح ۶ء۶ فیصد تھی جا کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک میں بے روز گاری کی شرح بھی بڑھ رہی ہے ۔
مہنگائی عروج پر ‘ بے ورز گاری کی بڑھتی ہو ئی شرحیں‘ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور ملک کو چلانے کیلئے آئی ایم ایف ‘ ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں سے آئے روز قرضہ جات‘ جو ایک رپورٹ کے مطابق ۲۸۱ بلین ڈالر ہیں ‘مانگنے پڑتے ہو ں تو عام پاکستانیوں کو حکومت سے پوچھنے چاہئے کہ اس کی ترجیحات کیا ہیں اور کیا ہونی چاہئیں ۔
عام پاکستانیوں کو یہ سوال اس لئے بھی کرنا چاہئے کیونکہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے آپریشن سندور کے بعد آنے والے عام بجٹ میں پاکستان دفاع کے شعبے میں بجٹ میں مزید اضافہ کرنے جا رہا ہے ۔
جون۲۰۲۴ میں، پاکستان کی فوج کو تقریباً ۶ء۱۷ کے بجٹ میں اضافہ ملا، جو کہ ۱۲ء۲ کھرب پاکستانی  روپے ہیں۔پاکستان کی ٹیکس آمدنی نسبتاً کم ہے، لیکن اس کا دفاعی خرچ بہت زیادہ ہے، بنیادی طور پر اس وجہ سے کہ فوج ملک کی حقیقتاً حکمران ہے۔ ایک دیوالیہ پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف سے مالی پیکیج  حاصل کر چکا ہے اور دوسرا تلاش کر رہا ہے، پھر بھی یہ اپنے بڑے دفاعی بجٹ میں۶ء۱۷ اضافہ کررہا ہے جس سے اس کی غلط ترجیحات کی واضح عکاسی ہو تی ہے ۔
پاکستان کی کوشش اپنے شہریوں کو روٹی ‘کپڑا اور مکان کی فراہمی پر ہونی چاہیے ‘ یہی اس کی ترجیح بھی ہو نی چاہئیں ‘ لیکن ایسا نہیں ہے ۔فوج کی ضرورتوں کا خیال رکھا جارہا ہے ‘ لیکن عام لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے ۔ فوج پاکستانی لوگوں کے ٹیکس کو دہشت گردی کی سرمایہ کاری میں لگا کر اپنے شہریوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے ۔کیوں کہ وہ جانتی ہے کہ کوئی اس سے اس کا حساب نہیں مانگے گا ۔
یہی بات وزیر اعظم مودی نے پاکستانیوں سے مخاطب ہو کر کہی کہ انہیں سامنے آنا چاہیے اور اپنی حکومت سے حساب مانگنا چاہئے کہ وہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کرکے عام پاکستانیوں کے علاوہ پاکستان کا مستقبل داؤ پر کیوں لگا رہی ہے ۔اور یہ وہ سچ ہے جو پاکستان برداشت نہیں کرپا رہا ہے ‘ اس سے یہ ہضم نہیںہو پا رہا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برشٹاچار اورجموںکشمیر

Next Post

پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو سات وکٹ سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

2026-06-04
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بات چیت ہی مسائل کا حل:

2026-06-03
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

عمر عبداللہ حکومت:

2026-06-02
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

حج انتظامات اور جموں و کشمیر :  آخر عازمین کے مسائل کب ختم ہوں گے؟

2026-05-31
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

عید الاضحیٰ، قربانی کے جانور اور حکومتی بے حسی

2026-05-30
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

عید الاضحی :آج کے دن بھی کچھ لوگ خوشیوں سے محروم ہیں!

2026-05-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بڈگام کی بیٹی اور ہمارا زخمی معاشرہ

2026-05-26
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

قربانی کے جانوروں کی من مانی قیمتیں

2026-05-24
Next Post
پنجاب کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرنے اترے گی

پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو سات وکٹ سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.