جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سن رائزرز حیدرآباد نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 110 رنوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-27
in کھیل
A A
سن رائزرز حیدرآباد نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 110 رنوں سے ہرایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

نئی دہلی// ہینرک کلاسن (ناٹ آؤٹ 105) کی سنچری اور ٹریوس ہیڈ (76) رنوں کی نصف سنچری کے بعد ہرش دوبے، جے دیو انادکٹ اور ایشان ملنگا (تین تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے اتوار کو انڈین پریمئم لیگ کے68ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 110 رنوں سے شکست دے دی سن رائزرس حیدرآباد نے جیت کے ساتھ اپنی مہم کا خاتمہ کیا ہے۔ اس میچ میں ہینرک کلاسن جیت کے ہیرو تھے۔ انہوں نے سنچری بنائی اور آئی پی ایل کی تاریخ میں مشترکہ تیسری تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
آج یہاں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری حیدرآباد کے لئے ابھیشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ کی اوپننگ جوڑی نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 92 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں سنیل نارائن نے ابھیشیک شرما کو رنکو کے ہاتھوں کیچ کروا کر کولکاتہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ ابھیشیک شرما نے 16 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (32) رنز بنائے۔ 13ویں اوور میں سنیل نارائن نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 40 گیندوں میں چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ ویبھو اروڑہ نے 19ویں اوور میں ایشان کشن (29) کو آؤٹ کیا۔ ہینرک کلاسن نے 37 گیندوں میں نو چھکے اور چھ چوکے لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ آئی پی ایل میں کلاسن کی یہ تیسری سنچری ہے۔ انہوں نے 39 گیندوں میں (ناٹ آؤٹ 105) رنوں کی اننگ کھیلی۔ انیکیت ورما (12) ناٹ آؤٹ رہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے۔ یہ اس سیزن میں حیدرآباد کی طرف سے بنایا گیا دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویبھو اروڑہ کو ایک وکٹ ملا۔
280 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کوئنٹن ڈی کاک اور سنیل نارائن کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 37 رنز جوڑے۔ چوتھے اوور میں انادکٹ نے سنیل نارائن 16 گیندوں پر (31) کو آؤٹ کرکے کولکتہ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان اجنکیا رہانے آٹھ گیندوں میں (15) رن انادکٹ کا دوسرا شکار بنے۔ 70 کے اسکور تک کولکاتہ کے پانچ وکٹ گر چکے تھے۔ کوئنٹن ڈی کاک (تین) کو ملنگا نے آؤٹ کیا۔ حیدرآباد کے بولنگ اٹیک کے سامنے کولکاتہ کے بلے باز زیادہ دیر نہیں چل سکے۔ رنکو سنگھ (نو) کو ہرش دوبے نے آؤٹ کیا۔ کولکاتہ کا چھٹا وکٹ انگکرش رگھوونشی (14) کی صورت میں گرا۔ وہ ملنگا کا دوسرا شکار بنے۔ رمندیپ سنگھ (13) کو ہرش دوبے نے بولڈ آؤٹ کیا۔
منیش پانڈے اور ہرشیت رانا نے کچھ جدوجہد دکھائی۔ 18ویں اوور میں انادکٹ نے منیش پانڈے 23 گیندوں میں (37) کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو بڑی کامیابی دلائی۔ ویبھو اروڑہ (صفر) رن آؤٹ ہوئے۔ ایشان ملنگا نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پرہرشیت رانا 21 گیندوں پر (34) رن کو آؤٹ کر کے کولکتہ کی اننگ 168 رنز پر سمیٹ کر میچ 110 رنز سے جیت لیا۔
حیدرآباد کی جانب سے ہرش دوبے، ایشان ملنگا اور جے دیو انادکٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صحافی فرنٹ لائن واریر ہیں، فٹنس ان کے لیے بھی اہم ہے: مانڈویا

Next Post

ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 97 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post

ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 97 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.