نئی دہلی///کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ آپریشن سندور کی شروعات میں پاکستان کو معلومات دینے کا جرم کس نے کیا اور اس کی وجہ سے ہم نے کتنے طیارے کھوئے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ سب سے بڑا جرم یہ تھا کہ جنگ کے آغاز میں پاکستان کو معلومات کس نے دی تھیں اور کون اس معلومات کو شیئر کرنے کا مجاز تھا۔
انہوں نے کہا، "ہمارے حملے کے آغاز میں پاکستان کو اطلاع دینا جرم تھا۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے ایسا کیا۔
انہوں نے سوال کیا "اس کی اجازت کس نے دی اور اس کے نتیجے میں ہماری فضائیہ کے کتنے طیارے گنوانے پڑے ؟”