منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ممبئی پلے آف میں جگہ پکی کرنے اترے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-06
in کھیل
A A
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

ممبئی// لگاتار چھ جیت سے پرجوش پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینس منگل کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 56 ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بنانے کے لئے میدان میں اترے گی۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق گجرات 10 میں سے سات میچ جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی انڈینز 11 میں سے سات میچ جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات کا رن ریٹ 0.867 ہے، جب کہ ممبئی کا رن ریٹ گجرات سے بہتر ہونے کے ساتھ 1.274 پر بہتر ہے۔ پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
ہاردک پانڈیا کی زیرقیادت ممبئی انڈینس نے ٹورنامنٹ میں اپنی چیمپئن شپ کی رفتار دوبارہ حاصل کر لی ہے، انہوں نے اپنے پچھلے میچ میں راجستھان رائلز کو 100 رنز سے شکست دی تھی اور اپنے آخری پانچ میچوں میں سے چار میں جیت کے ساتھ اپنے گھریلو میدان پر دبدبہ بنایا ہے۔ یہاں جیت نہ صرف اس سیزن کے شروع میں گجرات سے ہارنے کا بدلہ لے گی بلکہ اسے پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر لے جائے گی۔
اس کے برعکس کمزور گیندبازی اٹیک سے جوجھ رہی شبھمن گل کی قیادت والی گجرات ٹائٹنز اپنے آخری میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 38 رنز کی جیت کے باوجود اہم گیند بازوں کی عدم موجودگی اور سینئر فاسٹ بولر محمد سراج کی خراب فارم کی وجہ سے ممبئی کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے سامنے کمزور نظر آرہی ہے۔
روہت شرما، ریان رکیلٹن اور سوریہ کمار یادو نے ممبئی کے لئے جہاں بلے بازی سے چارج سنبھالا ہے، وہیں گیندبازی میں جسپریت بمراہ، دیپک چاہر اور ٹرینٹ بولٹ کی تکڑی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ درمیانی اوورز میں کرن شرما کی اسپن بھی کافی کارآمد ثابت ہوئی ہے۔
گجرات کو گِل اور سائی سدرشن پر مضبوط آغاز کا بھروسہ ہے۔ جوس بٹلر، واشنگٹن سندر اور شاہ رخ خان مڈل آرڈر کو مضبوط کر رہے ہیں۔ تاہم، ان کے گیند بازوں کو وانکھیڑے کی سپاٹ اور بلے بازی کے لئے موزوں پچ پر سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گجرات نے ایم آئی کے خلاف اپنے آخری پانچ مقابلوں میں سے چار جیتے ہیں، لیکن فارم اور حالات گھریلو ٹیم کے حق میں ہیں۔ ٹاس میچ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم اس گراؤنڈ پر پہلے گیندبازی کرنا پسند کرتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

Next Post

آئی سی سی نے ون ڈے درجہ حاصل کرنے والی 16 خواتین ٹیموں کا کیا اعلان، یو اے ای کی انٹری اور امریکہ کی چھٹی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی نے ون ڈے درجہ حاصل کرنے والی 16 خواتین ٹیموں کا کیا اعلان، یو اے ای کی انٹری اور امریکہ کی چھٹی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.