منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پولیس حراست سے فرار کی کوشش کے دوران بد نام زمانہ مجرم ہلاک، چار اہلکار زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-23
in مقامی خبریں
A A
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

جموں//
جموں میں منگل کے روز ایک انتہائی مطلوب مجرم پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی میں ہلاک ہوگیا، جبکہ چار پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے مجرم کی شناخت مشتاق علی عرف راج علی عرف بچو ڈان کے طور پر ہوئی ہے ، جو جموں، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز پنجاب پولیس کی مدد سے مطلوب مجرم کو امرتسر کے بابا بتالہ علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ترجمان نے کہاکہ واپسی کے دوران، ملزم نے راستے میں بیت الخلا جانے کی اجازت طلب کی۔ جیسے ہی پولیس نے اسے گاڑی سے اتارا، اس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اچانک اہلکاروں پر حملہ کر دیا، اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور فرار ہونے لگا۔ اس دوران ہاتھا پائی میں مشتاق علی سڑک پر گر کر بری طرح زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں مشتاق علی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ جھڑپ میں زخمی ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کو بھی ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے ۔
پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے بشناہ پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جموں کے ضلع مجسٹریٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متوفی کی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹروں کا خصوصی بورڈ تشکیل دیں تاکہ واقعے کی تمام قانونی پہلوؤں سے جانچ ہو سکے ۔
پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ضروری قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ون نیشن، ون الیکشن’ سے اخراجات میں کمی اور جمہوریت کو استحکام ملے گا:انوراگ ٹھاکر

Next Post

راجوری میں درماندہ مسافروں کے لئے مساجد و مندروں کے دروازے کھول دئے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
logoo76-1

راجوری میں درماندہ مسافروں کے لئے مساجد و مندروں کے دروازے کھول دئے گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.