نئی دہلی// امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم لیڈر قرار دیا ہے ۔
مسٹر وینس نے پیر کو کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی سمت کام کرنے کے منتظر ہیں۔
‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں امریکی نائب صدر نے گزشتہ شام کہا کہ وہ دو طرفہ دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "آج شام وزیر اعظم مودی سے ملنا اعزاز کی بات ہے ۔ وہ ایک عظیم رہنما ہیں اور وہ میرے خاندان کے ساتھ بہت مہربان تھے ۔ میں ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ ہماری دوستی اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی قیادت میں کام کرنے کا منتظر ہوں۔”
مسٹر وینس نے یہ بات مسٹر مودی کی طرف سے ایکس پر کی گئی پوسٹ کے جواب میں لکھی۔
ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ "میں نئی دہلی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کے خاندان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ میں نے اپنے دورہ امریکہ کے بعد سے ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کا جائزہ لیا اور صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ہم تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت باہمی فائدہ مند تعاون کے لیے پابند عہد ہیں۔ 21ویں صدی ہمارے لوگوں اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لیے اہم ہے ۔”
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان-امریکہ معاہدے پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے (فوجی شراکت داری، تجارت اور ٹیکنالوجی کو تیز کرنے کے مواقع) اور اسے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔