نئی دہلی//نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑنے آج عوام کو آئین کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں شہریوں کا مرکزی کردار ہوتا ہے اور وہ عوامی نمائندوں کے ذریعے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
آج یہاں دہلی یونیورسٹی میں ہندوستانی آئین کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد پروگرام ‘کرتویہم’ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکڑنے کہا کہ کسی بھی جمہوریت کے لیے ہر شہری کا اہم رول ہوتا ہے ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا "میرے مطابق شہری سب سے بڑا ہے کیونکہ ایک قوم اور جمہوریت شہریوں سے بنتی ہے ، ان میں سے ہر ایک کا اپنا اپنا کردار ہوتا ہے ۔ جمہوریت کی روح ہر شہری میں رہتی ہے اور دھڑکتی ہے ۔ جب شہری باشعور ہوگا، اپنا رول ادا کرے گا، تو جمہوریت کھلے گی، اس کی قدریں بڑھیں گی اور شہریوں کے تعاون کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔”
نائب صدر جمہوریہ دہلی یونیورسٹی کے سابق چانسلر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا جوہر اور اہمیت آئین کے دیباچے میں موجود ہے ۔ آئین کے مطابق "ہم، ہندوستان کے عوام” کے پاس اعلیٰ طاقت ہے ۔ ہندوستانی عوام سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے ۔ ہندوستان کے لوگ آئین کے تحت اپنے نمائندوں کے ذریعے اپنی توقعات، اپنی امیدوں اور اپنی خواہشات کی عکاسی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اور انتخابات کے ذریعے نمائندوں کو جوابدہ ٹھہراتے ہیں۔
مسٹر دھنکڑنے کہا کہ ایمرجنسی’ لگانے والے وزیر اعظم کو سال 1977 میں جوابدہ ٹھہرایا گیا تھا۔ اس لیے اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ آئین عوام کے لیے ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری منتخب نمائندوں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "وہ اس کے حتمی مالک ہیں کہ آئین کا مواد