ممبئی// کاشوی گوتم، این سریچرنی اور شوچی اپادھیائے کو سری لنکا میں منعقد ہونے والی یک روزہ سہ رخی سیریز کے لیے ہندوستانی خواتین کی ٹیم میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔
سلیکٹرز نے جنوری میں آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے محروم ہونے کے بعد ہرمن پریت کور کو بطور کپتان ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسنیہا رانا، یاستیکا بھاٹیہ، اروندھتی ریڈی اور امن جوت کور کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سلیکٹرز نے زخمی رینوکا سنگھ، پوجا وستراکر اور تیز گیند باز تیتاس سدھو کے ناموں پر غور نہیں کیا۔
21 سالہ کشوی گوتم اس سال ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سے ایک رہیں۔ انہوں نے اپنے نو میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ بیس سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر چرنی نے ڈبلیو پی ایل میں دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے لیے صرف دو میچ کھیلے اور چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس درمیان بائیں ہاتھ کے اسپنر اپادھیائے گزشتہ سال دسمبر میں منعقدہ سینئر ویمنز ون ڈے ٹرافی میں تیسری سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی گیندباز تھیں ۔ اس کے بعد انہوں نے نو اننگز میں 3.48 کے اکانومی ریٹ اور 15.44 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ ان کی ٹیم مدھیہ پردیش نے ٹرافی جیتی۔
اس سال ستمبر اکتوبر میں ہندستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سیریز تینوں ٹیموں کے لیے اہم ہے۔
سہ رخی سیریز کی تیسری ٹیم جنوبی افریقہ ہے۔ سیریز کے تمام میچ کولمبو کے پریم داسا سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 27 اپریل کو ہندستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم 19 اپریل کو جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گی۔ میچ 2 مئی کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، 4 مئی کو سری لنکا اور ہندستان، 7 مئی کو ہندستان اور جنوبی افریقہ اور 9 مئی کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔سیریز کا فائنل 11 مئی کو ہو گا۔
ون ڈے سہ فریقی سیریز کے لیے ہندوستانی خواتین کے اسکواڈ میں ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، پرتیکا راول، ہرلین دیول، جمائمہ روڈریگس، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، یستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، امن جیت کور، کاوشی گوتم، اسنیہا رانا، اروندھتی ریڈی، تیجل ہسبنیس، شری چرنی اور شوچی اپادھیائے۔