جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 43 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-06
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

ماؤنٹ مونگانوئی//نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 43 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ ریس ماریو اور مائیکل بریسویل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
عاکف جاوید نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 40 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بابر اعظم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین سیئرز نے 5 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم ادا کیا۔ انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ مائیکل بریسویل پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی میں بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا۔
42 اوورز کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ کپتان مائیکل بریسویل نے 59 اور ریس ماریو نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں ڈیرل مچل 43، ہینری نکولس 31 اور ٹم سیفرٹ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عاکف جاوید نے چار، نسیم شاہ نے دو جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر امام الحق اننگز کے آغاز میں ہی بال لگنے سے انجری کا شکار ہو گئے۔ انہیں رن لینے کے دوران فیلڈر کی تھرو جبڑے پر لگی۔ وہ کنکشن ٹیسٹ پاس نہ کر سکے۔ عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ میں 73 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی۔
عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کنکشن رولز کے تحت امام الحق کی جگہ عثمان خان بیٹنگ کے لیے آئے اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم 50 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سلمان آغا 11، کپتان محمد رضوان 37، فہیم اشرف 3، نسیم شاہ 17، محمد وسیم صفر، طیب طاہر 33 اور سفیان مقیم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بین سیئرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور مسلسل دوسری بار اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
جیکب ڈفی نے دو جبکہ مائیکل بریسویل، محمد عباس اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ دوسری اننگز کے 39 ویں اوور میں جب جیکب ڈفی، طیب طاہر کو گیند کر رہے تھے کہ لائٹس بند ہو گئیں جس کی وجہ سے میچ کو چند منٹوں کے لیے روک دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ سے سیریز ہمارے لیے مشکل تھی، محمد رضوان

Next Post

بحیثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ پی ایس ایل جیتنا ہے‘ فخرزمان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

2026-09-17
ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے
کھیل

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

2026-09-17
کھیل

ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ سنچری، انگلینڈ نے ٹی-20 میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دی

2026-09-17
کھیل

ٹی 20 بلے بازوں میں ابھیشیک دوسرے نمبر پر، ٹیسٹ گیندبازی میں رابنسن تیسرے نمبر پر

2026-09-17
کھیل

یوتھ فرسٹ میراتھن 20 ستمبر کو منعقد ہوگی

2026-09-17
کھیل

ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع

2026-09-17
کھیل

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ویدانتا دہلی ہاف میراتھن 2026 کے فنیشر میڈل کی رونمائی کی

2026-09-17
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
Next Post
فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان

بحیثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ پی ایس ایل جیتنا ہے‘ فخرزمان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.