بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وقف بل کی منظوری سماجی و اقتصادی انصاف کی تلاش میں ایک اہم لمحہ :مودی

’کئی دہائیوں سے وقف نظام میں شفافیت اور جوابدہی کا فقدان تھا‘پسماندہ مسلمانوں کے مفادات کو نقصان پہنچا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-05
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف (ترمیمی) بل اور مسلم وقف (منسوخ) بل کی منظوری کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ہمارے سماجی،اقتصادی انصاف کی تلاش میں ایک اہم لمحہ ہے ۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا’’پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف (ترمیمی) بل اور مسلم وقف (منسوخ) بل کی منظوری سماجی و اقتصادی انصاف، شفافیت اور جامع ترقی کیلئے ہماری اجتماعی جدوجہد میں ایک اہم لمحہ ہے ‘‘۔
مودی نے لکھا’’تمام ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ جنہوں نے پارلیمانی اور کمیٹی کی بحث میں حصہ لیا، اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان قوانین کو مضبوط بنانے میں تعاون کیا۔ ان گنت لوگوں کا بھی خصوصی شکریہ جنہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو اپنی قیمتی تجاویز بھیجیں۔ ایک بار پھر، وسیع بحث اور مکالمے کی اہمیت کی تصدیق کی گئی ہے ۔یہ خاص طور پر ان لوگوں کی مدد ملے گی جو طویل عرصے سے پسماندہ ہیں اور آواز اور موقع دونوں سے محروم ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے لکھا’’کئی دہائیوں سے وقف کا نظام شفافیت اور جوابدہی کے فقدان کا مترادف رہا ہے ۔ اس نے خاص طور پر مسلم خواتین، غریب مسلمانوں اور پسماندہ مسلمانوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے ۔ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین شفافیت کو فروغ دیں گے اور لوگوں کے حقوق کا بھی تحفظ کریں گے ‘‘۔
مودی نے کہا’’اب ہم ایک ایسے دور میں داخل ہوں گے جہاں نظام سماجی انصاف کے لیے زیادہ جدید اور حساس ہوگا۔ وسیع طور پر، ہم ہر شہری کے وقار کو ترجیح دینے کے لیے پابند عہد ہیں۔ اس طرح ہم ایک مضبوط، زیادہ جامع اور زیادہ ہمدرد ہندوستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے راجیہ سبھا نے وقف بورڈ ز کی جوابدہی، شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے لائے گئے وقف (ترمیمی) بل۲۰۲۵؍اور مسلمان وقف (منسوخی) بل ۲۰۲۵کواپوزیشن کی تمام ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے جمعہ کو علی الصبح ووٹوں کی تقسیم کے ذریعے۹۳کے مقابلے میں ۱۲۸ووٹوں سے منظور کرلیا۔
اس طرح سے اس پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔ لوک سبھا اسے پہلے ہی پاس کر چکی ہے ۔
ایوان نے ڈی ایم کے کے تروچی شیوا کی ترمیمی تحریک کو بھی ووٹوں کی تقسیم کے ذریعے مسترد کر دیا۔ اس تجویز کے حق میں۹۲؍اور مخالفت میں۱۲۵ووٹ پڑے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے کئی ارکان نے بل کے تقریباً ہر آرٹیکل میں ترامیم کی تجویز پیش کی تھی لیکن ایوان نے ان تمام تجاویز کو صوتی ووٹ سے مسترد کر دیا۔
اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بل پر تقریباً ۱۳گھنٹے طویل بحث کارات سوا ایک بجے انتہائی مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ مسلم کمیونٹی کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لایا گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وقف املاک میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔
رجیجو نے کہا کہ حکومت نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات اور ملک بھر کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کی زیادہ سے زیادہ تجاویز کو بل میں شامل کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسودہ بل اور اصل بل کے فارمیٹس کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن جائیدادوں کے کاغذات ہیں ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ملک کے مسلمان غریب ہیں، تو یہ سوچنے کی بات ہے کہ وہ کس کی وجہ سے غریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کانگریس کی حکومت ملک میں سب سے زیادہ عرصہ اقتدار میں رہی ہے ۔ وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ چونکہ وقف بورڈ ایک قانونی ادارہ ہے اس لئے ایسے اداروں کا سیکولر ہونا ضروری ہے ، اس لیے اس میں مسلم کمیونٹی سے الگ کچھ لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے لیکن وہ اکثریت میں نہیں ہوں گے اور وقف بورڈ کا انتظام مسلمانوں کے پاس ہی رہے گا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک بھر سے کئی وفود نے وقف بورڈ میں اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام طبقات کو نمائندگی دے کر بل کو شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بل سے مسلمانوں کو فائدہ ہونے والا ہے اور اپوزیشن کو غیر ضروری طور پر لوگوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہئے ۔
ان کے جواب کے بعد ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ ترمیمی تجاویز کانگریس کے ناصر حسین، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے پی سندھوش کمار، جان برٹاس، سی پی آئی (ایم) کے اے اے رحیم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے وی شیواداسن، راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کی فوزیہ خان، ڈی ایم کے ، کے تروچھی شیوا، ڈی ایم کے کی کنیموزی ایک وی این سومو، آئی یو ایم ایل کے عبدالوہاب اور سی پی آئی کے پی پی سنیروغیرہ نے دی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میں اپنی حدود جانتا ہوں‘ انہیں کبھی پار نہیں کروں گا:سنہا

Next Post

وفاقی وزیر داخلہ کا ۶ ؍اپریل سے جموں اور سرینگر کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post

وفاقی وزیر داخلہ کا ۶ ؍اپریل سے جموں اور سرینگر کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.