جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’جہاں بندوں کو تولا نہیںجاتا‘

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-04-04
in سچ تو یہ ہے
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعلیٰ کا لداخ کو ’مشورہ‘

وزیر اعلیٰ صاحب! یہ کیا بات ہوئی ؟

اب صاحب اس میں غصہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے… کم از کم ہمیں تو غصہ ہونے والی کوئی بات اس میں نظر نہیںآ رہی ہے اور… اور اس لئے نظر نہیں آ رہی ہے کیونکہ … کیونکہ حکومت… مرکزی حکومت کے پاس نمبر ہیں… اسے لوک سبھا میں عددی برتری حاصل ہے… یہ عددی برتری اس نے جبری طور پر حاصل نہیں کی ہے… کہیں پر ڈاکہ ڈال کر اسے یہ عددی برتری نہیں ملی ہے… بالکل بھی نہیں ملی ہے… اسے یہ عددی برتری اس ملک … بھارت دیش کے لوگوں… ایک سو ۴۰کروڑ لوگوں میں سے ایک بڑی تعداد نے دی ہے… عنایت کی ہے اور… اور اسی عددی برتری کو ملحوظ نظر رکھتے ہو ئے حکومت جو چاہے کر سکتی ہے… اور کررہی ہے … جیسا کہ اپنے امت شاہ بھائی …وزیر داخلہ امیت شاہ بھائی کہتے رہتے ہیں کہ گزشتہ دس برسوں میں بی جے پی نے اپنے نظر یاتی ایجنڈے کو نافذ کیا ہے… اور اسی عددی برتری کی وجہ سے کیا ہے… کوئی ڈاکہ زنی کی بدولت حاصل نہیں کیا ہے۔وقف ترمیمی بل‘ جسے لوک سبھا نے پاس کیا … اسی لئے پاس کیا کیونکہ حکومت کے پاس عددی برتری ہے …ہم قانون اور آئین کے ماہر تو ہیں نہیں جو یہ کہہ سکتے ہیں… یہ رائے دے سکتے ہیں کہ وقف ترمیمی بل غیر آئینی ہے ‘ مسلمانوں کیخلاف ہے‘ ان کے مذہبی مقاملات میں مداخلت ہے یایہ کہ یہ بھی بی جے پی کا نظر یاتی ایجنڈے کا حصہ ہے کہ مسلمانوں کو ہر ایک اعتبار سے بے اختیار بنابنایا جائے… اللہ میاں کی قسم یہ سب ہم نہیں جانتے ہیں… کہ … کہ ہم اگر کچھ جانتے ہیں تو… تو یہ جانتے ہیں کہ بی جے پی ایسا اس لئے کر رہی ہے یا کر پا رہی ہے کیوں… کیونکہ اس کے پاس نمبر ہیں… یہ نمبر اپوزیشن کے پاس نہیں ہیں… اپوزیشن زیادہ سے زیادہ شور مچا سکتی ہے… احتجاج کر سکتی ہے ‘ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کر سکتی ہے… اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتی ہے… وہ حکومت کیلئے رکاوٹیں کھڑا نہیں کر سکتی ہے اور… اور اس لئے نہیں کر سکتی ہے کیوں کہ اپوزیشن کے پاس سب کچھ ہے… یا اس کے پاس سب کچھ ہو سکتا ہے… لیکن صاحب اس کے پاس نمبر نہیں ہیں… عددی برتری نہیں ہے…وہ صرف بی جے پی کے پاس ہے … اور بی جے پی اس کا خوب استعمال بھی کررہی ہے… اس بات کی پروا کئے بغیر کہ جن کے بارے میں وہ کوئی فیصلہ لیتی ہے کیا انہیں وہ فیصلہ یا فیصلے منظور ہیں بھی یا نہیں … نہیں بھی ہوں گے تو… تو کوئی مسئلہ نہیں ہے… کہ یہی تو جمہوریت کا حسن ہے… یہ کہ اس میںبندوں کو گنا جاتا ہے‘ تولانہیں جاتا ہے… بالکل بھی نہیں تولا جاتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کاجے کے اے ایس کے افسران کا تبادلہ‘ کانگریس کی تنقید

Next Post

شیکھر دھون، پُراسرار خاتون کے درمیان رشتہ کیا ہے؟ کرکٹر نے بتادیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کا لداخ کو ’مشورہ‘

2026-09-18
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ صاحب! یہ کیا بات ہوئی ؟

2026-09-17
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حکومت کے مسائل کون حل کرے گا؟

2026-09-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب یہ جیل ویل کی باتیں نہ کریں !

2026-09-12
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

فلم فیسٹیول…… بس ایک بات!

2026-09-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

2026-09-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

2026-09-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کرکٹ کھیلنا بند کرے!

2026-09-08
Next Post

شیکھر دھون، پُراسرار خاتون کے درمیان رشتہ کیا ہے؟ کرکٹر نے بتادیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.