بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تیل کی صنعت نے انسانیت کا گلا دبا رکھا ہے؛ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-19
in عالمی خبریں
A A
تیل کی صنعت نے انسانیت کا گلا دبا رکھا ہے؛ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Chief

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

جنیوا//
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے جمعے کے روز ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس کے دوران کہا ہے کہ معدنی تیل پیدا کرنے والے صنعت کار اور اسے مالی امداد فراہم کرنے والے افراد نے انسانیت کا گلا دبا رکھا ہے۔
انہوں نے یہ بات اکنامک فورم آن انرجی اینڈ کلائمیٹ کے ورچوئل اجلاس کے دوران کہی جس میں امریکی صدر سمیت سعودی عرب، چین، یورپ اور مصر کے نمائندے شامل تھے۔ اس اجلاس کے دوران صدر بائیڈن نے خام تیل کی قیمتوں کو کم کرنے اور موسم کے تحفظ کے لیے گرین پالیسیوں پر عمل کرنے پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے اجلاس کے دوران سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معدنی تیل کی صنعت پر بھرپور تنقید کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے معدنی تیل کی صنعت کو تمباکو کی انڈسٹری سے تشبیح دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی صنعت بھی تمباکو کی صنعت کی طرح تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔
جب کہ بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ میں اس وقت پیٹرول کی قیمت چالیس برس کی بلند طرین سطح یعنی اوسطاً 5 ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہے۔
صدر بائیڈن کا وائٹ ہاؤس سے ایئر پورٹ کی جانب روانگی کے وقت کہنا تھا کہ اگر آپ یہ دیکھیں کہ تیل کے ایک بیرل پر کتنا خرچ اٹھتا ہے توتیل کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ منافع کما رہے ہیں۔ دوسرا یہ کہ میں اور میری ٹیم نے ان سے یہ جاننے کے لیے رابطے کیے ہیں کہ ان کے منصوبے اور تجاویز کیا ہیں اور تیسری بات یہ ہے کہ ان کے پاس تیل کی تلاش کے 9000 سے زیادہ اجازت نامے ہیں لیکن وہ کھدائی نہیں کر رہے۔
بائیڈن اگلے ماہ سعودی عرب کا بھی دورہ کر رہے ہیں۔ معدنی تیل پیدا کرنے والی اقوام کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے عالمی رسد کو بہتر کرنے کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے جسے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی پذیرائی ملی ہے۔
گوتریس تیل کی پیداوار بڑھانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے تیل کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات کو خطرناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قلیل مدتی اقدامات کے لحاظ سے بھی معدنی تیل کی پیداوار بڑھانے کی کوئی سیاسی و معاشی توجیح نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ یوکرین کی جنگ کی وجہ سے معدنی تیل پر انحصار مزید نہ بڑھ جائے۔
عام طور پر جنگلات میں آگ لگنے کے جو اسباب بیان کیے جاتے ہیں ان میں سے خشک موسم، گرمی کی شدت یا انسانی غفلت وغیرہ بہت عام ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی اہل کار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل نے یہ بیان ایسے موقع پر دیا ہے جب معدنی تیل کی صنعت کی جانب سے یوکرین جنگ کے بہانے نئے ڈرلنگ پراجیکٹ شروع کیے جا رہے ہیں۔
جرمنی کے نیو کلائمیٹ انسٹی ٹیوٹ میں کام کرنے والے نکالاس ہوہن کا کہنا تھا کہ موجودہ سیکریٹری جنرل کے بیانات ماضی کے سیکریٹری جنرلوں سے زیادہہ آزادانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت معدنی تیل کے نئے منصوبے شروع کرنے کی دوڑ لگ چکی ہے جو کلائمیٹ پالیسی کے برعکس ہے اور مستقبل میں دنیا کو گرین ہاؤس گیسز کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔
امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتوں اور معدنی تیل کی صنعت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عالمی طور پر معدنی تیل کی قیمتیں اور جیوپولیٹیکل تنازعات کے بڑھنے سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ اس وقت یہ اہم ہے کہ کاربن کے اخراج کو کم کرتے ہوئے سستی اور مستحکم توانائی کے حصول کی ضرورت پہلے سے بڑھ چکی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بائیڈن انتظامیہ کی خلیجی ریاستوں کے لیے پالیسی اور اقدامات پر پومپیو کی تنقید

Next Post

جی ایس ٹی کونسل کی ۴۷ویں میٹنگ ،اب سرینگر کے بجائے چنڈی گڑھ میں ہوگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
Next Post

جی ایس ٹی کونسل کی ۴۷ویں میٹنگ ،اب سرینگر کے بجائے چنڈی گڑھ میں ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.