نئی دہلی/ 25 مارچ
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو کہا کہ حریت کانفرنس کے دو حلیف جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے شاہ نے زور دے کر کہا کہ مودی حکومت کی متحد پالیسیوں نے جموں و کشمیر سے علیحدگی پسندی کو باہر نکال دیا ہے۔
شاہ نے کہا کہ کشمیر میں علیحدگی پسندی تاریخ بن چکی ہے۔
حریت کی دو تنظیموں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ”میں بھارت کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی سمت میں اس قدم کا خیرمقدم کرتا ہوں اور ایسے تمام گروہوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور ہمیشہ کے لئے علیحدگی پسندی کو ختم کریں“۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی یافتہ ، پرامن اور متحد ہندوستان کی تعمیر کے وڑن کے لئے ایک بڑی فتح ہے۔ (ایجنسیاں)