ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ہمارے دروازے بندکرکے کولگام جانے سے روکا گیا ‘

شہریوں کی ہلاکت پر حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے :پی ڈی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-18
in اہم ترین
A A
محبوبہ کی بیٹی التجا کو دو سال معیاد والا پاسیورٹ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی کا الزام ہے کہ کولگام‘جہاں دو لاپتہ نوجوانوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، جانے سے روکنے کیلئے ان کے گھر کے دروازے بند کر دئے گئے ۔
التجا نے کہا’’من مانی ایسی ہے کہ ہمیں اطلاع دینے کو بھی مناسب نہیں سمجھا گیا‘‘۔
پی ڈی پی لیڈرنے پیر کو’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’ایک بار پھر ہمارے گھر کے دروازے بند کر دئے گئے ہیں، من مانی ایسی ہے کہ ہمیں اطلاع دینے کو بھی مناسب نہیں سمجھا گیا‘‘۔
التجا نے پوسٹ میں مزید کہا’’میں کولگام جانا چاہتی تھی جہاں دو نوجوانوں کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں جو پر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے ، حکام کیا چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ کولگام میں گذشتہ ماہ ریاض احمد بجاڈ، اس کا چھوٹا بھائی شوکت احمد بجاڈ اور تیسرا شخص مختار احمد لاپتہ ہو گئے تھے ۔ ان میں سے دو بھائیوں کی لاشیں ویشو نالے سے بر آمد کی گئیں جبکہ تیسرے لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے ۔
اس واقعے پر کولگام میں لواحیقن اور مقامی لوگوں نے اتوار کے روز احتجاج درج کیا۔
ادھرپی ڈی پی کے سینئر لیڈ ر اور ممبر اسمبلی وحید الرحمن پرہ نے پیر کے روز کہاکہ کٹھوعہ اور کولگام میں شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے ۔
پرہ نے کہاکہ شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد لوگوں میں ڈر اورخوف کا ماحول قائم ہوا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
پرہ نے کہاکہ کٹھوعہ میں شہری ہلاکتوں کے بعد کولگام میں تین لاپتہ افراد میں سے دو کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔
پی ڈی پی لیڈر کے مطابق ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے لہذا سرکار کو تحقیقات کے ذریعے سب کچھ سامنے لانا چاہئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کٹھوعہ واقعے کے بعد کولگام میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے ۔
پرہ کے مطابق لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں خاص کر گوجر بکروال طبقے کے لوگ اب اوپری پہاڑی علاقوں میں جانے سے خوف محسوس کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں ہفتہ بھر بارشوں کے بعد بالآخر دھوپ نکل ہی آئی

Next Post

قانون ساز اسمبلی میںایڈوائزری کمیٹی کی رِپورٹ کو متفقہ طور پر منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
این سی کے سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

قانون ساز اسمبلی میںایڈوائزری کمیٹی کی رِپورٹ کو متفقہ طور پر منظور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.