پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پناہ گزینوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-18
in عالمی خبریں
A A
پناہ گزینوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ

Refuges

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

جنیوا //
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یا یو این ایچ سی آر کی سالانہ گلوبل ٹرینڈز رپورٹ کے مطابق، 2021 کے آخر تک 8 کروڑ93 لاکھ افراد جنگ، تشدد، ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں یہ تعداد 8 فیصد زیادہ ہے۔
وائس آف امریکہ کی نامہ نگار لیزا شلین نے جنیوا سے رپورٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے لوگوں کو مجبوراً گھر بار چھوڑنا پڑا اور اسی وجہ سے تارکین وطن کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ” یوکرین کی جنگ نے 12 سے 14 ملین لوگوں کو بے گھر کیا ہے۔ یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ پناہ گزینوں کی گنتی کیسے کرتے ہیں۔ اس طرح یہ تعداد دس کروڑ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ یہ اضافہ تنازعات اوربحران میں اضافے کی وجہ سے ہی ہوا ہے”۔ہنگامی حالات نے پچھلی دہائی کے دوران ہرسال پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے تیزی سے، اورجبری نقل مکانی کے سب سے بڑے بحرانوں میں سے ایک کو جنم دیا ہے۔
جب کہ دنیا کی توجہ یوکرین پر مرکوز ہے، گرانڈی نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین سے پہلے آنے والی بہت سے ہنگامی واقعات پر توجہ دیں جنہوں نےلاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر گراندڈی نے دوسرے ملکوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ” ہمارے سامنے 2020 کے آخر سے 21 تک ایتھوپیا ہے۔ ہم پچھلے سال کے موسم گرما سے افغانستان کی صورت حال دیکھ رہے ہیں۔ شام، جنوبی سوڈان اور فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ اپنی جگہ موجود ہے ۔ یہ سارے دیرینہ بحران پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں۔
یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ پچھلے سال پناہ گزینوں کی تعداد بڑھ کر 2 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہو گئی، جب کہ اپنے ہی ملکوں میں تنازعات کے باعث بے گھر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔عام تاثر کو رد کرتے ہوئے، یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ 80فی صد سے زیادہ مہاجرین غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک کی طرف بھاگ گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں بے گھر ہونے والوں کی دو تہائی سے زیادہ تعداد کا تعلعق پانچ ممالک ؛ شام، وینزویلا، افغانستان، جنوبی سوڈان اورمیانمارسے ہے۔ جب کہ رپورٹ کے مطابق ترکی نے سب سے زیادہ مہاجرین قبول کیے، اس کے بعد کولمبیا، یوگنڈا، پاکستان اور جرمنی کا نمبر آتا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں بساتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق امریکی صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا شخص،41 سال بعد رہا

Next Post

امریکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے: بائیڈن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر

امریکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے: بائیڈن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.