واشنگٹن//
سابق امریکی صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 41 سال بعد رہا کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جان ہنکلے نے سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن پر 1981 میں قاتلانہ حملہ کیا تھا۔
67 سالہ جان ہنکلے کو 6 سال نفسیاتی اسپتال میں رہنے کے بعد مکمل رہائی ملی، اسے مجموعی طورپر41 سال 2 ماہ اور 15 دن بعد رہا کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 مارچ 1981 کو ہنکلے نے سابق امریکی صدر ریگن سمیت 3 افراد پر واشنگٹن میں فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے بعد اس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ امریکی اداکارہ جوڈی فوسٹر کو امپریس کرنا چاہتا تھا۔
جان ہنکلے کے حملے میں تمام افراد زندہ بچ گئے تھے جب کہ سابق صدر کے اس وقت کے پریس سیکرٹری جیمز براڈے حملے کے نتیجے میں معذوری کا شکار ہوئے۔