ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

افغان لڑکیوں اور خواتین کیلئے میرا دل پھٹ رہا ہے:یو این ایلچی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-18
in عالمی خبریں
A A
طالبان نے خواتین سے متعلق اپنے حالیہ فیصلے واپس نہ لیے تو ان پر دباؤ بڑھائیں گے: امریکہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

جنیوا /۱۷؍جون
جمعرات کو ایک الوداعی بیان میں افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خاتون ایلچی ڈیبورا لیونز نےکابل کے اقتدار پرطالبان کے قبضے کے بعد سے لڑکیوں اور خواتین کے خلاف طالبان تحریک کی طرف سے نافذ کیے گئے سخت احکامات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کوتعلیم اور کام کے حق سے محروم کیا جا رہا اور لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا گیا ہے۔
ڈیبورا لیونز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کے طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ آج کا افغانستان اس سے بہت مختلف ملک ہے جس کامیں نے دو سال پہلے مشاہدہ کیا تھا۔ سبکدوش ہونے والی ’یو این‘ ایلچی کی جگہ ابھی تک کسی کو تعینات نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’جب میں نے یہ ملازمت قبول کی تو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ افغانستان وہیں آئے گا جہاں میں اب جا رہی ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’میرا دل ان لاکھوں افغان لڑکیوں کے لیے ٹوٹ رہا ہے جنہیں تعلیم کے حق سے محروم رکھا گیا ہے اور اور باصلاحیت خواتین کو گھروں میں رہنے پر مجبور کیا گیا ہے‘‘۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس طالبان نے اگست کے وسط میں افغان دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا۔ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوج کی واپسی کے آخری مہینوں میں افغانستان میں طالبا کی تیزی کے ساتھ پیش قدمی دیکھی گئی اور سنہ 2001ء کے بعد طالبان ایک بار پھر افغانستان کے اقتدار پر فائز ہو گئے ہیں۔
طالبان نے فتویٰ جاری کیا کہ خواتین چہرے کا پردہ کریں گی۔ انہیں پبلک میں آنکھوں کے سوا پورے چہرے کا نقاب کرنا ہوگا۔ یہ پابندی ٹی وی چینلز پرپروگرام پیش کرنے والی میزبانوں اور اسکولوں کی طالبات اور اساتذہ سب کے لیے عام ہے۔
مارچ 2020 میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے لیونز نے کہا کہ "یہ ستم ظریفی ہے کہ اب ہر ایک کے لیے ملک کی تعمیر نو میں مدد کرنے کے لیے جگہ موجود ہے، لیکن آدھی آبادی پھنس گئی ہے اور انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "ایک عورت کے طور پر میری افغان بہنوں کے لیے یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ خواتین، اقلیتوں اور دیگر ستم رسیدہ طبقات کے خلاف یہ نظام زیادہ عرصہ نہیں چلے گا‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی تین ممالک کریں گے

Next Post

سابق امریکی صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا شخص،41 سال بعد رہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
سابق امریکی صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا شخص،41 سال بعد رہا

سابق امریکی صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا شخص،41 سال بعد رہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.