ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے: بائیڈن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-18
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

واشنگٹن ڈی سی //
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی عوام دو سال کے ہنگامہ خیز کرونا وائرس کے وبائی مرض، معیشت میں اتار چڑھاؤ اور اب پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد واقعی تنزلی کی کیفیت محسوس کر رہے ہیں اور یہ صورتِ حال ان کے گھریلو بجٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
جمعرات کو خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ ری پبلکن قانون سازوں کی جانب سے یہ دعویٰ درست نہیں کہ ان کی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس متعارف کردہ کرونا وائرس کا امدادی منصوبہ امریکہ میں مہنگائی کو 40 برس کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا ذمہ دار ہے۔
صدرِ بائیڈن نےحزبِ اختلاف کی اس دلیل کو عجیب و غریب قرار دیا اور کہا کہ جہاں تک مجموعی طور پر امریکی ذہنیت کا تعلق ہے، ” لوگ واقعی مشکلات محسوس کر رہے ہیں۔”
صدر بائیڈن نے یہ انٹرویو امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کے اضافے کے اعلان کے ایک روز بعد دیا ہے۔
مرکزی بینک نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے گزشتہ تقریباً تین دہائیو ں میں سب سے زیادہ شرح سود کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم مرکزی بینک کے اقدام کے بعد کساد بازاری کے خدشات بڑھنے کے بعد جمعرات کو امریکی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔
خبر رساں ادارےرائٹرز کے مطابق بینچ مارک S&P 500 کو سات سیشنز میں چھٹی بار کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران تیزی آئی تھی جب مرکزی بینک نے شرح سود میں 75 بیسس پوائنٹ ریٹ کا جارحانہ اضافہ کیا تھا، تاکہ جنوری کے اوائل سے لے کر اب تک انڈیکس کو اس کی سب سے طویل یومیہ خسارے کا سلسلہ ختم کرنے میں مدد ملے۔
انٹرویو کے دوران صدر بائیڈن نے کہا کہ "امریکہ میں ذہنی صحت کی ضرورت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے کیوں کہ لوگوں نے ہر چیز کو پریشان کن دیکھا ہے، ہر چیز پریشانی کا باعث بنی ہے لیکن یہ حالات زیادہ تر کرونا بحران کا نتیجہ ہیں۔”
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں نصف گھنٹے جاری رہنے والے انٹرویو کے دوران صدر بائیڈن نے ماہرین اقتصادیات کے ان انتباہات پر بھی بات کی جن کے مطابق امریکہ کساد بازاری کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
بائیڈن نے کہا "سب سے پہلے بات تو یہ ہے کہ کسادبازاری ناگزیر نہیں۔ دوسرا یہ کہ امریکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے دنیا کی کسی بھی دوسری قوم سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔”
جہاں تک مہنگائی میں اضافے کی وجوہات کا تعلق ہے، بائیڈن نے اس معاملے پر کچھ دفاعی انداز اپنایا اور کہا کہ "اگر یہ میری غلطی ہے تو دنیا کے ہر دوسرے بڑے صنعتی ملک میں مہنگائی زیادہ کیوں ہے؟ آپ اپنے آپ سے پوچھیں؟ میں ایک عقل مندی کی بات نہیں کر رہا؟”
صدر بائیڈن نے کہا کہ 3.6 فی صد کی موجودہ بے روزگاری کی شرح اور عالمی سطح پر امریکہ کی مضبوطی کی بنا پر وہ معاشی حالات کے بارے میں پر امید ہیں۔
بائیڈن نے کہا کہ آپ پراعتماد رہیں کیوں کہ مجھے یقین ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہوتے ہوئے 21ویں صدی کی دوسری سہ ماہی امریکہ ہی کی ہوگی۔ صدر نے زور دیا کہ ان کی کہی گئی بات کو بڑھا چڑھا کر کہی ہوئی کوئی بات نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔
صدر بائیڈن کا امریکی عوام کے حالات سے متعلق بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ووٹرز صدر کی ملازمتوں کے حوالے سے کارکردگی اور ملک کی سمت کے حوالے سے غیر مطمئن ہو رہے ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس، این او آر سی سینٹر فار پبلک ریسرچ کے مئی کے سروے کے مطابق صرف 39 فی صد امریکی بالغوں نے صدر بائیڈن کی کارکردگی کو اچھا جانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پناہ گزینوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ

Next Post

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زیادہ حملے کیے، رپورٹ

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.