بدھ, جولائی 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بھارتی ٹیم آئندہ 8 سالوں تک دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، ویرات کوہلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-11
in کھیل
A A
کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سارانش جین کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں موقع، جڈیجہ اور بمراہ کی واپسی

نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز کے چیلنج کے لیے ‘بہترین فارم’ میں

دوبئی//
بھارت کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم آئندہ 8 برس کےلیے دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
بھارتی بیٹر نے ان خیالات کا اظہار چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں شاندار فتح کے بعد پریزنٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا تھا۔
انکا کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ آٹھ سال تک عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ویرات کوہلی نے کہا، ’جب آپ ٹیم چھوڑتے ہیں تو چاہتے ہیں کہ وہ پہلے سے بہتر مقام پر ہو اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم اگلے آٹھ سال تک دنیا کا سامنا کرنے کےلیے تیار ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شبھمن گِل شاندار رہے، شریاس ائیّر نے خوبصورتی سے کھیلا، کے ایل راہول نے میچز فنش کیے اور ہاردک پانڈیا بطور بیٹر شاندار رہے۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی شکست کا کچھ حد تک ازالہ کردیا۔ یہ حیرت انگیز لمحہ ہے۔ ہم مشکل آسٹریلوی دورے کے بعد واپسی کرنا چاہتے تھے اور ایک بڑا ٹورنامنٹ جیتنا ہمارا ہدف تھا اور ہم نے ایسا کر دکھایا۔
جشن کے دوران جب ویرات کوہلی سے ٹیم کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا، ’ڈریسنگ روم میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے۔ نوجوان کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم سینئرز ان کی مدد کرنے پر خوش ہیں۔ ہمارا تجربہ شیئر کرنا ہی اس بھارتی ٹیم کو مضبوط بناتا ہے۔‘
ویرات کوہلی کی موجودگی میں بھارتی ٹیم نے بڑے ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، لیکن ان کے بعد بھی ٹیم مضبوط ہاتھوں میں دکھائی دے رہی ہے۔
اسٹار بیٹر نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی ٹیم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کی رہنمائی میں نوجوانوں کی کارکردگی آنے والے سالوں میں بھارت کو کرکٹ کی دنیا میں سب سے آگے رکھے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے زیر کرکے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی سی سی آئی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستانی ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی کو سراہا

Next Post

آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی عدم موجودگی پر وضاحت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

سارانش جین کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں موقع، جڈیجہ اور بمراہ کی واپسی

2026-07-29
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز کے چیلنج کے لیے ‘بہترین فارم’ میں

2026-07-29
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے سومیہ سرکار کو ٹیم میں شامل کیا

2026-07-28
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

یہ سوریہ ونشی کی نہایت میچور اننگ تھی: وی وی ایس لکشمن

2026-07-28
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
Next Post
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا

آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی عدم موجودگی پر وضاحت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.