ممبئی//) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستانی ٹیم کی شاندار جیت پر مبارکباد دی بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی مثالی قیادت اور حکمت عملی نے ٹیم کو اس تاریخی کارنامے کو حاصل کرنے میں مدد دینے میں کلیدی کردار ادا کیا کپتان روہت کی متاثر کن اور مثالی قائدانہ صلاحیتوں نے ہندوستان کی فاتحانہ مہم میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کردار کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نڈر انداز اور حکمت عملی نے اس فاتح ٹیم کو ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بے مثال کامیابی پر کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف، سپورٹ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کو مبارکباد دی۔
بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے کہا، ’’گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کامیابی کے بعد یہ جیت ہندوستانی کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ایک اور عالمی ٹورنامنٹ پر غلبہ حاصل کرنا اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ ٹیم نے بے مثال مستقل مزاجی اور کردار کے ساتھ کھیلا ہے میں کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور پوری ٹیم کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ روہت کی ٹی20 اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دونوں خطاب جیتنے سے انہیں ہندوستان کے بہترین اور سب سے کامیان کپتانوں میں شامل کردیا اور ان کی قیادت میں ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا، "آئی سی سی کا ٹائٹل جیتنا ہمیشہ ایک خاص کامیابی ہوتی ہے اور اس ٹیم نے اسے متاثر کن انداز میں حاصل کیا ہے۔ تجربہ اور جوانی کی توانائی کا ہموار امتزاج قابل ذکر رہا ہے اور یہ جیت ہندوستانی کرکٹ کی آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحریک ہوگی۔”