ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سلامتی کونسل میں مکی پر پابندی کے معاملے میں چین نے ویٹوکیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-17
in تازہ تریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

نئی دہلی/۱۷جون
چین نے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ کے دہشت گرد عبدالرحمان مکی کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر۱۲۶۷کے تحت پابندی لگانے کی ہندوستان اور امریکہ کی مشترکہ قرارداد پرویٹو کر دیا ہے ۔
ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ ہندوستان اور امریکہ نے یکم جون کو تجویز پیش کی تھی کہ عبدالرحمان مکی کو مشترکہ طورپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی القاعدہ اورآئی ایس آئی ایل کی پابندی کی کمیٹی جسے۱۲۶۷کمیٹی بھی کہتے ہیں کے تحت درج کیاجائے ۔ ہندوستان اورامریکہ پہلے ہی اپنے ملکی قوانین کے تحت مکی پر پابندی لگا چکے ہیں۔
عبدالرحمن مکی لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ کا نائب سربراہ اور تنظیم میں سیاسی امور کا سربراہ ہے ۔ وہ اس سے قبل لشکر کے شعبہ خارجہ میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے اور اس وقت گورننگ کونسل شوریٰ جماعت کی مرکزی کمیٹی کارکن ہے ۔ وہ لشکر کے سربراہ حافظ سعید کا رشتہ دار بھی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مکی ہندوستان خاص طورپر جموں وکشمیر میں حملوں کا منصوبہ بنانے ، نوجوانوں کو تشدد کے لئے شدت پسند بنانے ، دہشت گردوں کی بھرتی کرنے اور رقم جمع کرنے کے معاملات میں ملوث رہا ہے ۔ ۲۶نومبر۲۰۰۸کے ممبئی حملے‘۲۲دسمبر۲۰۰۰لال قلعہ حملے ‘یکم جنوری۲۰۰۸کورام پور کے سی آر پی ایف کیمپ پر حملے‘۱۲۔۱۳فروری۲۰۱۸کے کرننگر (سرینگر) کے حملے ‘۳۰مئی۲۰۱۸خانپورہ (بارہمولہ) کے حملے‘ ۱۴جون۲۰۱۸کے سرینگر حملے اور۷؍اگست۲۰۱۸کے گریز/باندی پورہ حملے میں اس کے ملوث ہونے کے بارے میں معلوم ہواہے ۔
بتایا گیاہے کہ مکی کو حکومت پاکستان نے ۱۵مئی۲۰۱۹کو گرفتار کیا تھا اور اسے لاہور میں نظر بند رکھا گیا ہے ۔ اسے سال۲۰۲۰ میں ایک پاکستانی عدالت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کا مجرم پایاتھا اور اسے قید کی سزا سنائی تھی۔
ذرائع کے مطابق مکی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی۱۲۶۷کمیٹی کے تحت فہرست میں شامل کرنے کی تجویز تمام رکن ممالک کو نوآبجیکشن حاصل کرنے کے لئے بھیجی گئی تھی جس کا جواب۱۶جون تک موصول ہونے کی امید تھی۔ لیکن بدقسمتی سے۱۶جون کو چین نے مکی کو بین الاقوامی طور پر ممنوعہ دہشت گرد کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر تکنیکی التوالگا دیا۔ یہ التوازیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک یا اس سے پہلے واپس لئے جانے تک نافذ رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی کے خلاف وافر ثبوت کے باوجود چین کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ اس سے دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے خود چین کے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین نے دہشت گردوں پر پابندی لگانے کی کوششوں کو روکا ہو۔ ماضی میں بھی جیش محمد کے مولانا مسعود اظہر کے معاملے میں بھی چین نے ایسی ہی رکاوٹ ڈالی تھی۔ اس نے دہشت گردی کے حوالے سے دوہرا معیار اپنایا ہے اور اس طرح دہشت گردوں کا دفاع کرکے اپنی ساکھ کو داغدار کیا ہے اور خود کو دہشت گردی کے خطرے کے قریب کرلیاہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں نویں روز بھی کرفیو جاری

Next Post

کشمیری پنڈت ملازموں کا جموں میں احتجاج جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
کشمیری پنڈتوں کا وادی سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا الٹی میٹم اگر…

کشمیری پنڈت ملازموں کا جموں میں احتجاج جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.