بدھ, اگست 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

 ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں نویں روز بھی کرفیو جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-17
in تازہ تریں
A A
صورتحال میں بہتری کے بعد بھدرواہ کو چھوڑ کر ضلع ڈوڈہ سے کرفیو ہٹا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے

جموں/۱۷جون
جموںکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں جمعے کو مسلسل نویں روز بھی کرفیو نافذ رہا۔
ادھر حکام نے جمعے کے پیش نظر ضلع بھر کی مساجد کے باہر احتیاطی طور پر اضافی فورسز کو تعینات کر رکھا ہے ۔
بتادیں کہ بھدرواہ قصبے میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما، جس کو بعد میں معطل کیا گیا، کے پیغمبر اسلام کی شان میں مبینہ گستاخی کرنے سے پیدا شدہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر۹جون کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔
حکام نے جمعرات کو قصبے میں نافذ کرفیو میں وقفے وقفے سے پانچ گھنٹوں کی ڈھیل دی تھی جس دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
قصبے میں بدھ کی سہہ پہر کو بھی ساڑھے تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کرفیو میں پہلی بار ڈھیل دی گئی تھی۔
ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ وکاس شرما اور ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کرفیو نافذ ہونے کے روز اول سے ہی قصبے میں مسلسل خیمہ زن ہیں اور وہاں حالات پر باریک بینی سے نظر گذر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے امن و قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے کی اپیل کی ہے اور یہ یقین دہانی کی ہے کہ علاقے سے بہت جلد تمام تر پابندیوں کو ہتایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس و سول حکام نے صورتحال کی جائزہ میٹنگ کے میں جمعے کو کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا تاکہ نماز جمعہ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد بھدرواہ قصبے میں کرفیو کی ڈھیل دینے کے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی مساجد کے باہر احتیاطی طور پر اضافی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔
حکام کی طرف سے قصبے میں احتیاطی طو پر کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق امن دشمن عناصر کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے جنہوں نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں طبقہ کے ذی عزت شہریوں کے ساتھ سول و پولیس کے سینئر آفیسران بات چیت کر رہے ہیں تاکہ قصبے میں امن و قانون کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے ۔
اُن کے مطابق خرمن امن میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور کئی ایک کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں اور لوگ بھی انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں،

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے قریب ایک ہفتے تک بارشوں کا امکان

Next Post

سلامتی کونسل میں مکی پر پابندی کے معاملے میں چین نے ویٹوکیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘
اہم ترین

’قدرتی نظام کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت‘

2026-08-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے

2026-08-04
بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب سے کشمیر و کرگل متاثر
اہم ترین

بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب سے کشمیر و کرگل متاثر

2026-08-04
جنتَر منتَر اب احتجاج کیلئے موزوں مقام نہیں؟ سپریم کورٹ کا عرضی پر مرکز سے جواب طلب
اہم ترین

جنتَر منتَر اب احتجاج کیلئے موزوں مقام نہیں؟ سپریم کورٹ کا عرضی پر مرکز سے جواب طلب

2026-08-04
راجوری: مشتبہ دہشت گردوں   کی تلاش کیلئے آپریشن جاری
اہم ترین

آئی جی پی کا سیکورٹی جائزہ  امن خراب کرنے اور  شہریوں کو نشانہ بنانے کی ہر  کوشش ناکام بنانے کی ہدایت

2026-08-04
این آئی اےکاآسیہ اندرابی کیلئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ
اہم ترین

آسیہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر این آئی اے سے جواب طلب

2026-08-04
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

پلوامہ میں مشتبہ شخص گرفتار، دستی گرینیڈ اور ملک مخالف پوسٹر برآمد

2026-08-04
 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘
اہم ترین

 ’دہشت گردی مخالف کارروائیاں تیز کی جائیں ‘

2026-08-02
Next Post
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت

سلامتی کونسل میں مکی پر پابندی کے معاملے میں چین نے ویٹوکیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.