جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وہ دن دور نہیں جب ہندوستان۵ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بن جائے گا: وزیر اعظم مودی

’متعلقین روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے لوگوں ، معیشت اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری کریں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-06
in اہم ترین
A A
وہ دن دور نہیں جب ہندوستان 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بن جائے گا: وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہندوستان پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت میں تبدیل ہوجائے گا ۔مودی نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے لوگوں ، معیشت اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری کریں۔
روزگار کے بارے میں بجٹ کے بعد ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ حکومت نے ۲۰۱۴ سے اب تک۳کروڑ نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کی ہے اور ایک ہزارآئی ٹی آئی کو اپ گریڈ کرنے اور پانچ بہترین مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فروری۲۰۲۵کی آئی ایم ایف کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ۲۰۱۵؍اور ۲۰۲۵کے درمیان ہندوستان نے۶۶ فیصد کی ترقی کی، جس سے ملک کی معیشت ۸ء۳ ٹریلین ڈالر ہوگئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہندوستان۵ ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے معیشت کی توسیع جاری رکھنے کے لئے صحیح سمت میں صحیح سرمایہ کاری کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
مودی نے اس وڑن کے حصول میں بجٹ اعلانات کو نافذ کرنے کے اہم کردار پر زور دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے اہم تعاون کو تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ استعداد کار میں اضافہ اور ٹیلنٹ کی پرورش قومی ترقی کے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے اور ترقی کے اگلے مرحلے میں ان شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں میں سرمایہ کاری کا ویڑن تین ستونوں پر کھڑا ہے… تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور ہنر مندی کی ترقی۔
مودی نے کہا کہ اس سال کا بجٹ ہندوستان کے مستقبل کے لئے ایک خاکہ کے طور پر کام کرتا ہے اور بنیادی ڈھانچے ، صنعتوں ، لوگوں ، معیشت اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری کو یکساں طور پر ترجیح دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے پی ایم انٹرن شپ اسکیم پر روشنی ڈالی جو نوجوانوں کو نئے مواقع اور عملی مہارت فراہم کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی۔ان کاکہنا تھا’’ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہر پیمانے پر کاروبار اس اسکیم میں فعال طور پر حصہ لیں۔ اس سال کے بجٹ میں، ہم نے دس ہزاراضافی میڈیکل نشستوں کا اعلان کیا، جس کا ہدف اگلے۵سالوں میں میڈیکل کے شعبے میں ۷۵ہزارنشستوں کا اضافہ کرنا ہے۔
مودی نے سیاحت کے شعبے کو بنیادی ڈھانچے کا درجہ دینے کے حکومت کے فیصلے کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ اس سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر اعظم نے صنعت پر زور دیا کہ وہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے طبی سیاحت کے امکانات کے بارے میں بھی بات کی۔
مودی نے ڈے کیئر کینسر مراکز کے قیام اور ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر کی ترقی پر بھی زور دیا تاکہ معیاری صحت کی دیکھ بھال کو آخری حد تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سیاحت کے شعبے میں ہندوستان کی جی ڈی پی میں۱۰ فیصد تک حصہ ڈالنے اور کروڑوں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک بھر میں ۵۰ مقامات کو ترقی دی جائے گی، ان مقامات پر ہوٹلوں کو بنیادی ڈھانچے کا درجہ دینے سے سیاحت میں آسانی بڑھے گی اور مقامی روزگار کو فروغ ملے گا۔
ہوم اسٹے کی مدد کے لئے مدرا یوجنا کی توسیع پر روشنی ڈالتے ہوئے مودی نے عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے’ہیل ان انڈیا‘ اور’لینڈ آف دی بدھا‘جیسے اقدامات پر بھی زور دیا۔ ہندوستان کو عالمی سیاحت اور تندرستی مرکز کے طور پر قائم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ’’ایک بڑی آبادی کو پورا کرنے کے لیے، منصوبہ بند شہرکاری ضروری ہے۔ ہم نے اربن چیلنج فنڈ میں ایک لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی شعبے، خاص طور پر رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو منصوبہ بند شہرکاری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے‘‘۔
مودی نے کہا کہ حکومت نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے برابر ہنرمندی کی ترقی کو اہمیت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت معیشت میں لاکھوں کروڑ روپے کا حصہ ڈال سکتی ہے۔ اس سمت میں ہم نے بجٹ میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی تعلیم اور تحقیق کیلئے۵۰۰ کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کی ترقی کے لئے قومی بڑی زبان کا ماڈل قائم کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام بن گیا ہے اور اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کیلئے اس بجٹ میں متعدد اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔انہوں نے تحقیق اور جدت طرازی کو فروغ دینے کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے کے کارپس فنڈ کی منظوری کا ذکر کیا۔ اس سے ابھرتے ہوئے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں پولیس چوکی اولڈ ٹاؤن کے نزدیک مشتبہ گرینیڈ حملہ:پولیس

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ ‘ہاؤس پینل تشکیل دیا جائے:بٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کرنے کیلئے ہاؤس پینل تشکیل دیا جائے:بٹ

ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ ‘ہاؤس پینل تشکیل دیا جائے:بٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.