منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

’لک ایسٹ’ کو ایکٹ ایسٹ’ پالیسی میں تبدیل کرنے سے شمال مشرق میں ترقی ہوئی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-27
in قومی خبریں
A A
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑنے اروناچل پردیش میں ہوائی اڈے ، ریل اور سڑک کے رابطے اور 4 جی نیٹ ورک کی دستیابی کو ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لک ایسٹ’ پالیسی کو ایکٹ ایسٹ’ پالیسی میں تبدیل کرنے سے شمال مشرقی خطے میں زبردست ترقی ہوئی ہے ۔
اروناچل پردیش کے کاملے ضلع کے کامپوریزو سرکل میں منعقدہ پہلے مشترکہ میگا نیوکم یولو فیسٹیول سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکڑنے آج کہا "کئی دہائیاں پہلے حکومت ہند نے لُک ایسٹ’ پالیسی شروع کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ایکٹ ایسٹ’ میں بدل دیا کیونکہ محض دیکھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، عملدرآمد ضروری ہے ۔ جب عمل ہوتا ہے تو حیرت انگیز تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ’’
نائب صدر نے کہا کہ اروناچل پردیش میں 50,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ۔ ایک میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے 10 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ، جس کا مطلب ہے کہ اروناچل پردیش میں 5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا امکان ہے ۔
خطے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر دھنکڑنے کہا "ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار بدھ برادری کو اقلیت کا درجہ دیا گیا ہے اور ایک بدھ رہنما کو مرکزی وزیر کا عہدہ بھی دیا گیا ہے ۔ یہ تاریخی فیصلہ پوری دنیا کو ایک طاقتور پیغام دیتا ہے ۔
ثقافتی اتحاد پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان جیسا کوئی دوسرا ملک نہیں ہے ۔ آج آپ نیوکم یولو منا رہے ہیں، جبکہ ہولی، بیساکھی، لوہڑی، بیہو، پونگل اور نون جیسے تہوار بھی ملک بھر میں منائے جائیں گے ۔ ہم ہندوستان میں جہاں کہیں بھی ہیں، ہمارے خیالات اور روایات متحد ہیں۔
دنیا بھر میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی ساکھ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر دھنکڑنے کہا "آج ہندوستان ایک مضبوط ملک ہے ۔ اب کوئی ہم پر میلی آنکھ نہیں ڈال سکتا۔ ہمارے وزیر اعظم کا شمار دنیا کے سرکردہ لیڈروں میں ہوتا ہے ۔ ’’
مرکزی وزیر کرن رجیجو کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا ”کرن رجیجو جی مرکزی حکومت میں ایک سینئر اور بااثر وزیر ہیں۔ وہ چار بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اس لیے میں کہتا ہوں، کرن جی، آپ نے فرنٹیئر ہائی وے کا خواب دیکھا ہے ۔ آپ کا یہ خواب ضرور پورا ہو گا۔ میں جانتا ہوں کہ آپ نے اروناچل پردیش کے لیے کتنے خواب دیکھے ہیں اور کتنی بڑی تبدیلیاں لائی ہیں۔’’
اس موقع پر مسٹر رجیجو، راگا کے ممبر اسمبلی روتوم تبین، نیشی ایلیٹ سوسائٹی کے صدر تانا شورن، تانی سوپن دکن کے صدر ایچ ۔ کے ۔ شالا، پہلی جوائنٹ میگا نیوکم یولو سیلیبریشن کمیٹی کے چیئرمین بوسملا، گوچی سنجے ، مرکزی نیوکم کمیٹی کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری راب کارا دانی اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ دورہ کے لیے آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کا اعلان

Next Post

سپریم کورٹ نے کمار سوامی کے خلاف فوجداری کارروائی کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ نے کمار سوامی کے خلاف فوجداری کارروائی کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.