راولپنڈی//مسلسل بارش کی وجہ سے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک بھی گیند پھینکے بغیر منسوخ کر دیا گیا جس سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ اکتفا کرنا پڑا۔
صبح سے جاری بارش کے سبب گراؤنڈ اسٹاف کے پاس ہندوستانی وقت کے مطابق 19:32 بجے کے کٹ آف وقت سے پہلے میدان کو کھیلنے کے اہل بنانے کا کوئی موقع نہیں بچا جس کے بعد میدان امپائرز نے میچ کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح گروپ بی کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث کھیل مکمن نہ رہا جبکہ میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے اب تین تین پوائنٹس ہوچکے ہیں جہاں جنوبی افریقہ بہتر رن اوسط کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔
راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر اثرات کا خدشہ پیدا ہوگیا۔راولپنڈی میں آسٹریلیائی اور جنوبی افریقہ کے مابین آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتویں میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی میں شیڈول ہے جہاں بارش کے باعث میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔دونوں ٹیموں کا یہ اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہے، دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
مسلسل بوندا باندی کی وجہ سے ٹاس کا طے شدہ وقت متاثر ہوا ۔ سیاہ بادل اسٹیڈیم کے اوپر منڈلا رہے ہیں اور تاخیر میں اضافے کا امکان ہے۔
جب بوندا باندی تھوڑی دیر کے لئے رک گئی تو ، کور کو کچھ وقت کے لئے ہٹا دیا گیا ، لیکن پھر بارش شروع ہوگئی۔ گراؤنڈ اسٹاف ، سپر سپر سوپرزکی مدد سے زمین کو بہترین پوزیشن میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔امپائر کرس گیفانی اور رچرڈ کیٹلبرو نے دوپہر کو ٹاس میں تاخیر کا فیصلہ کرنے سے پہلے حالات کا معائنہ کیا۔
موسم کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچوں میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جبکہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دی تھی۔
گروپ ’اے‘ سے ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔