جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں پولیس نے منشیات فروش کے رہائشی مکان سے پانچ سو گرام ہیروئن اور نقدی۱۴ء۵لاکھ روپے کی رقم ضبط کی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے نوشہرہ سیکٹر میں جسویندر کمارعرف سونو کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں تلاشی لی۔
ذرائع نے کہاکہ رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران پانچ سو گرام ہیروئن اور نقدی۱۴ء۵لاکھ روپیہ برآمد کئے گئے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔