سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے سرینگر کے کاڑی کدل علاقے میں عوام کیلئے پریشانی پیدا کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشن نوہٹہ نے دفعہ۱۹۴بی این ایس کے تحت درج ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۰۸میں ایک مقدمہ درج کیا جب کادی کدل سری نگر میں پانچ افراد لڑائی میں مصروف پائے گئے جو عوام کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا۔
ترجمان نے کہا کہ کارروائی کے دوران لڑائی کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت معید بابا ولد شبیر احمد بابا ساکن فردوس کالونی عید گاہ، فرحان شاہ ولد شہنواز احمد شاہ ساکن گجوارہ، معین منظور کاک ولد منظور احمد کاک ساکن کاک محلہ اور شاہد مختار ولد مختار احمد بٹ ساکن شم پورہ کے طور پر ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔