نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے انفیکشن کے معاملات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ منگل کی نصف شب تک یہاں انفیکشن کے 8822 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ 32 لاکھ 45 ہزار 517 تک پہنچ گئی۔ جبکہ اس سے ایک دن پہلے 6594 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
تاہم یہ ایک راحت کی بات ہے کہ اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5718 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ اس سے ایک روز قبل کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4035 تھی۔ اس کے ساتھ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 67 ہزار 88 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
اس دوران 15 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ اس بیماری سے اب تک پانچ لاکھ 24 ہزار 792 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ فعال کیسز کی شرح 0.12 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 2.00 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.66 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 195 کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار 271 ویکسین دی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 40 ہزار 278 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 58 لاکھ 71 ہزار 30 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد 787 بڑھ کر 18267 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 2 ہزار 165 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77 لاکھ 49 ہزار 276 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 875 ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 406 ایکٹو کیسز بڑھ کر 16278 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 1576 بڑھ کر 6496280 ہو گئی ہے جب کہ اسی عرصے کے دوران مرنے والوں کی تعداد 69842 رہی۔
کرناٹک میں فعال کیسوں کی تعداد 194 بڑھ کر 3,882 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 400 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 39 لاکھ 13 ہزار 353 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار 108 ہے۔
دہلی میں ایکٹو کیسز 616 بڑھ کر 3177 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 500 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1885130 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26223 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔