کیف//
24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ میں کم از کم 313 بچے ہلاک ہو چُکے ہیں۔
یوکرین اٹارنی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی فوج کے یوکرین پر حملوں کے نتیجے میں 313 بچے ہلاک اور 579 زخمی ہو چکے ہیں۔
بیان کے مطابق یوکرین کے علاقے دونیتسک میں 291، خارکیف میں 169، کیف میں 116، چرنیخیف میں 6، لوہانسک میں 54، ہرسن میں 52، میکولایف میں 48، زاپوریجیامیں 30، سومی میں 17 بچے جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں ایک ہزار 985 تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا ہے متاثرہ تعلیمی اداروں میں سے 194 مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں اور "قبضے سے چھڑائے گئے علاقوں میں” ڈیٹا کاروائیاں جاری ہیں۔