نئی دہلی//ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کو امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں باوقار ‘سالانہ انڈیا کانفرنس’ میں کلیدی مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔
فاؤنڈیشن نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ یہ کانفرنس 15-16 فروری کو امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہوگی جس میں 1000 سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے ۔ اس سال کانفرنس کا تھیم ‘فروم انڈیا ٹی دی ورلڈ’ ہے ، جس کے تحت مسز امبانی ہارورڈ بزنس اسکول کے سابق ڈین نتن نوہریا کے ساتھ ہندوستان کے فن، ثقافت اور عالمی شراکت پر تبادلہ خیال کریں گی۔
محترمہ امبانی حالیہ برسوں میں بین الاقوامی فورمز پر ہندوستان کے لیے ایک نمایاں آواز بن کر ابھری ہیں۔ اس کانفرنس میں وہ ہندوستان کی سافٹ پاور اور اس کی عالمی مطابقت کو ایک نئے زاویے سے پیش کریں گی۔ پروگرام کے دوران، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی ترقی، جمہوریت، سفارت کاری اور ثقافتی تبادلے جیسے اہم مسائل پر ہندوستان کا نقطہ نظر پیش کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کا انعقاد ہارورڈ کے طلباء گزشتہ 22 برسوں سے کر رہے ہیں اور یہ ہندوستان کو ایک جدید، ترقی پذیر اور عالمی سطح پر بااثر طاقت کے طور پر پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنے گا۔