ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انڈیا الائنس اپنے خاندان کے افراد کو اقتدار میں لانے کیلئے بنا تھا:ترون چگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-12
in اہم ترین
A A
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

جموں//
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور انچارج جموں وکشمیر ترون چگ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کو ملک کے عوام نے زور دار جھٹکا دیا ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی کہا’’یہ الائنس اپنے برشٹاچار، دھوکہ دہی اور اپنے خاندان کے افراد کو اقتدار میں لانے کے لئے بنا تھا‘‘۔
عام آدمی پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس پارٹی کا کنبہ بھی بکھر گیا ہے اور پنجاب میں بھی اس کی الٹی گنتی شروع ہوئی ہے ۔
بی جے پی جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
چگ نے کہا’’انڈیا الائنس نے گذشتہ سات دہائیوں کے دوران ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑے ، یہ الائنس اپنے برشٹاچار، دھوکہ دہی اور اپنے بچوں کو اقتدار میں لانے کیلئے بنا تھا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’اس کی کوئی آئیڈیالوجی نہیں ہے اور نہ ہی ملک ان کے لئے اہم ہے بلکہ ان کے لئے یہ اہم ہے کہ اپنے بچوں کو کس طرح اقتدار میں لایا جائے ، ملک کے لوگوں نے اس کو جھٹکا دیا ہے ‘‘۔
بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مہارشٹرا، ہریانہ اور جموں کشمیر میں بی جے پی کو ایک لاکھ ۴۶ہزار سے زیادہ ووٹ دے کر لوگوں نے اس الائنس کو رد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دلی کے اندر بھی لوگوں نے اس الائنس کو رد کیا ہے اور الائنس کے ارکین کو یہ سمجھ آیا ہے کہ کانگریس الائنس کے لیڈروں کو ہی ختم کر رہی ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’عام آدمی پارٹی کا کنبہ بکھر گیا ہے کیونکہ اس پارٹی کے لیڈروں نے کیجروال کا ساتھ دینا چھوڑ دیا ہے ۔چگ نے کہا کہ دلی کو عام آدمی پارٹی سے چھٹکارا ملا ہے اور مجھے یقین ہے کہ پنجاب کو بھی اس سے جلد ہی نجات ملے گی۔
بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہا’’پنجاب میں بھی عام آدمی پارٹی کی الٹی گنتی شروع ہوئی ہے جو اب رکنے والی نہیں ہے ‘‘۔
التجا مفتی کے دو پی ایس اوز کی معطلی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’مجھے اس واقعے کی جانکاری نہیں ہے تاہم کسی لیڈرکے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہئے اور قصور وار کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے‘‘۔
ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں جنرل سکریٹری کا کہنا تھا’’جب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے اس کی بحالی کا وعدہ کیا ہے تو وہ ضرور پورا ہوگا‘‘۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کو اس پر سیاست کرنے کے بجائے وہ وعدے پورے کرنے چاہئیں جو انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے وعدہ بند ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ نے سوپور اور کٹھوعہ واقعات پر وزیر داخلہ سے بات کی :این سی

Next Post

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.