وشاکھاپٹنم// سلامی بلے بازوں رتوراج گائیکواڑ (57) اور ایشان کشن (54) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد تیز گیند باز ہرشل پٹیل (29 رن پر 4) اور لیگ اسپنر یوجویندر چہل (20 رن پر 3) مہلک ثابت ہوئے۔ منگل کو تیسرے ٹی 20میں جنوبی افریقہ کو 48 رنز سے شکست دینے کے بعد باؤلنگ نے پانچ میچوں کی سیریز میں خود کو زندہ رکھا۔
ہندوستان نے پانچ وکٹ پر 179 کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور شاندار گیند بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 19.1 اوور میں 131 رنز پر شکست دے کر زبردست فتح حاصل کی۔ تاہم یہ میچ ہارنے کے باوجود جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔