اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نیشنل کانفرنس اور بھاجپا کا چولی دامن کا ساتھ:التجا مفتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-11
in اہم ترین
A A
محبوبہ کی بیٹی التجا کو دو سال معیاد والا پاسیورٹ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں//
پی ڈی پی کی لیڈر التجا مفتی نے الزام لگایا کہ جموں وکشمیر کی سرکار عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔
التجا نے کہاکہ عمر عبداللہ کشمیر کے بجائے زیادہ تر وقت دہلی میں گزار رہے ہیں اور وہاں پر فائیو سٹار ہوٹل میں اپنے دوستوں اور رفیقوں کو کھانا کھلانے میں مصروف ہے ۔
ان باتوں کا اظہار التجا مفتی نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
التجا نے کہاکہ کٹھوعہ کے گنہگاروں کو سزا دینے کے بجائے میری حفاظت پر مامور دو محافظوں کو معطل کیا گیا ۔انہوننے الزام لگایا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی سرکار پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔
پی ڈی پی لیڈر نے کہاکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ جموں وکشمیر میں دو نوجوانوں کی ہلاکتوں کے بعد سرکار ملوثین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے قاصر نظر آرہی ہے ۔
ان کے مطابق عمر عبداللہ کو کشمیر میں زیادہ تروقت صرف کرنا چاہئے لیکن وہ دہلی میں ہی زیادہ تر دوستوں کے ساتھ عیش اڑا رہے ہیں۔
التجا نے مزید بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں کے جذبات و احساسات کے ساتھ کھلواڑ کیا اور یہاں کے لوگ انہیں کھبی معاف نہیں کریں گے ۔
اس دوران پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور پارٹی لیڈر التجا مفتی کے دو ذاتی محافظوں کو بغیر کسی غلطی کے معطل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا’یہ کارروائی ایک غیر منصفانہ عمل ہے ‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں پیر کو ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیں۔انہوں نے کہا’’یہ انتہائی ستم ظریفی اور غیر منصفانہ ہے کہ التجا کے دو پی ایس اوز کو ان کی کسی غلطی کے بغیر معطل کر دیا گیا ہے ، انہیں صرف اس لیے سزا دی گئی کہ التجا ایک مجرم کی طرح اپنے گھر تک محدود رہنے کے باوجود کٹھوعہ پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں‘‘۔
محبوبہ کا کہنا تھا’’دریں اثنا سوپور میں وسیم میر یا بلاور میں مکھن دین کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے ‘‘۔
محبوبہ نے نیشنل کانفرنس حکومت پر ذمہ داروں سے چشم پوشی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا’’حکمران نیشنل کانفرنس حکومت، جو عوام کے لیے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی، خاموش مبصر بنی ہوئی ہے ‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’اس طرح وہ (حکومت) نہ صرف اپنی ذمہ داری سے کنارہ کشی کر رہی ہے بلکہ اس طرح کے ان غیر منصفانہ اور غیر معمولی اقدامات کو بھی معمول بنا رہی ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این سی میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس روڈ میپ کا فقدان: بی جے پی

Next Post

راجوری میںایل او سی کے اُس پار کی فائرنگ سے فوجی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
شمالی کمان کے سربراہ کی ایل او سی پر تعینات فورسز کی تیاریوں کا جائزہ

راجوری میںایل او سی کے اُس پار کی فائرنگ سے فوجی زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.