ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئرلینڈ نے زمبابوے کو واحد ٹیسٹ میں 63 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-11
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

بلاوایو// کپتان اینڈی میک برائن (90 ناٹ آؤٹ اور 66رن)، مارک ایڈیئر (78) اور میتھیو ہمفریز (چھ وکٹ) کی شاندار اننگز کی بدولت آئرلینڈ نے یہاں واحد ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو 63 رن سے شکست دے دی۔
زمبابوے نے کل کے اسکور سات وکٹ پر 187 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ زمبابوے نے آج ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن صبح کے سیشن میں نیاشا مایووو (آٹھ) کی شکل میں اپنا آٹھواں وکٹ گنوایا۔ انہیں ہمفریز نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سنچری کی جانب بڑھنے والے ویزلی مدھویرے (84) کو بھی ہمفریز نے ہی اپنا شکا بنایا۔ 87ویں اوور میں اینڈی میک برائن نے رچرڈ نگراوا (14) کو آؤٹ کر کے زمبابوے کی دوسری اننگز کا خاتمہ کردیا اور میچ 63 رن سے جیت لیا۔
آئرلینڈ کی جانب سے میتھیو ہمفریز نے 28 اوورز میں 57 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ بیری میکارتھی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مارک ایڈیر اور اینڈی میک برائن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آئرلینڈ نے اینڈی میک برائن (ناٹ آؤٹ 90) اور مارک ایڈیر (78) کی شاندار اننگز کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں 260 رن بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مجربانی نے 58 رن کے عوض سات وکٹ حاصل کیں۔ رچرڈ نگروا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹریور گوانڈو نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا تھا۔
اس وقت بیٹنگ کے لیے اتری زمبابوے نے نک ویلچ (90) اور بلیسنگ مجربانی (47) کی اننگز کی بدولت 267 رن بنا کر سات رن کی برتری حاصل کی۔ آئرلینڈ کی جانب سے بیری میک کارتھی نے چار، اینڈی میک برائن نے تین اور مارک ایڈیئر نے دو وکٹ حاصل کیں۔
آئرلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں اینڈی بالبرنی (66) اور لورکن ٹکر (58) کی اننگز کی بدولت 298 رن بنائے اور زمبابوے کو 292 کا ہدف دیا تھا۔
زمبابوے کی دوسری اننگز میں ویسلے مادھویرے نے تنہا جدوجہد کی اور 195 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 84 رن بنائے۔ ان کے بلے سے آٹھ چوکے لگے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی نصف سنچری تھی۔ ان کے علاوہ زمبابوے کا کوئی اور بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 228 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں منفرد کلب کا حصہ بن گئے

Next Post

بجٹ میں عام آدمی کے مفادات کو نظر انداز کیا گیا: اپوزیشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

بجٹ میں عام آدمی کے مفادات کو نظر انداز کیا گیا: اپوزیشن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.