ترکو//ٹوکیو اولمپک کے طلائی تمغہ فاتح نیرج چوپڑا نے منگل کے روز پاو نورمی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتتے ہوئے جیولن تھرو کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
نیرج نے 89.3 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ گزشتہ سال مارچ میں منعقدہ انڈین گراں پری میں 88.07 میٹر کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔
یہ ان کی ذاتی بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس سال کا اب تک کا پانچواں بہترین تھرو ہے۔
فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے 89.83 میٹر کے ذاتی بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ گریناڈا کے موجودہ عالمی چیمپئن اینڈرسن پیٹرز نے 86.60 میٹر کے وقت کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
نیرج گزشتہ سال اگست میں ٹوکیو اولمپکس کے بعد پہلی بار کسی ایونٹ میں حصہ لے رہے تھے۔
24 سالہ نیرج نے 86.92 میٹر کی تھرو سے شروعات کی اور دوسری کوشش میں 89.30 میٹر کی دوری پر نیزہ پھینکا جو ان کی اولمپک کارکردگی (87.58) سے بھی بہتر تھا۔